உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     بلقیس بانو کیس: قصورواروں کی رہائی معاملے پر سماعت کرے گا سپریم کورٹ

    Youtube Video

    قابل ذکر ہے کہ گجرات میں 2002 کے بعد گودھرا فسادات کی شکار بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔ حال ہی میں اس معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے 11 مجرموں کو وقت سے پہلے رہا کر دیا گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat | Ahmadabad (Ahmedabad) [Ahmedabad]
    • Share this:
      Bilkis Bano case: سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11 قصورواروں کی رہائی کو گجرات حکومت کی طرف سے چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

      قابل ذکر ہے کہ گجرات میں 2002 کے بعد گودھرا فسادات کی شکار بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔ حال ہی میں اس معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے 11 مجرموں کو وقت سے پہلے رہا کر دیا گیا تھا۔

      ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بلقیس بانو نے گجرات حکومت سے اپیل کی کہ وہ "یہ فیصلہ واپس لے" اور "پرامن اور خوف کے بغیر زندگی گزارنے" کا حق واپس کرے۔

      بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی گجرات حکومت نے بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور ان کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے قصوروار تمام 11 افراد کو معافی دے دی ہے جس کے بعد انہیں 15 اگست کو گودھرا سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔

      نوپور شرما تھیں روس میں پکڑے گئے ISIS خودکش دہشت گرد حملہ آور Azamov کا ٹارگیٹ

      Sonali Phogat Died: بی جے پی لیڈر و اداکارہ سونالی فوگاٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

      بیان میں بلقیس بانو نے کہا تھا کہ 'دو دن پہلے 15 اگست 2022 کو جب میں نے سنا کہ میرے خاندان اور میری زندگی کو برباد کرنے والے اور میری تین سالہ بچی کو مجھ سے چھینلینے والے 11 مجرموں کو آزاد کر دیا گیا ہے تو 20 سال پرانا ہولناک و بھیانک منظر ایک بار پھر میری آنکھوں کے سامنے آ گیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: