ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: بی جے پی نے شیوسینا کو دیا اتحاد کا آفر، کانگریس -این سی پی سے پہلے ختم کرے رشتہ

  • UNI
  • Last Updated: Dec 14, 2019 11:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر: بی جے پی نے شیوسینا کو دیا اتحاد کا آفر، کانگریس -این سی پی سے پہلے ختم کرے رشتہ
مہاراشٹر حکومت مسلمانوں کو تعلیم میں پانچ فیصد ریزرویشن دے گی۔

ممبئی: سابق وزیراوربی جے پی کےاہم لیڈرآشیش شیلارنےآج اشارہ دیا ہےکہ بی جے پی شیوسینا کے ہمراہ سیاسی مفاہمت کےلئےتیارہے، لیکن شرط یہ ہےکہ وہ ریاست میں پارلیمنٹ کی جانب سے منظورکئےگئے شہریت ترمیمی قانون ’کیب‘ نافذ کرے اورکانگریس، این سی پی سےاپنا رشتہ ختم کرے۔ ممبئی سےقریب ناسک شہرمیں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے آشیش شیلارنےکہا کہ شہریت ترمیمی بل ملک اورریاست کے مفاد کے لئے ہے، اس کے نفاذ کے تعلق سے کوئی مفاہمت نہیں کی جانی چاہئے۔

آشیش شیلارنےمزید کہا کہ مہاراشٹرمیں ایک بڑے پیمانے پرپاکستانی اوربنگلہ دیشی مقیم ہیں اورانہیں ریاست سے پھینک دینا چاہئے، نیز ہم وزیراعلی ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت مہاراشٹرفوری طور پرشہری ترمیم بل کو نافذ کرے۔ شیوسینا کی قیادت والی مہاوکاس آگھاڑی سےاپنا رشتہ ختم کرنےکا مشورہ دیتے ہوئےانہوں نے شیوسینا لیڈران سے درخواست کی کہ اگرحکومت چلانے میں شیوسینا کوکانگریس این سی پی کی جانب سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےتووہ شیوسینا کے ہمراہ کسی بھی طرح کی بلا شرط مفاہمت کرنےکےلئےتیارہےاورشیوسینا کواپنی حکومت بچانےکےلئےکوئی فکرکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم ہرطرح کا تعاون دینےکےلئےتیارہیں، مگرشرط یہ ہےکہ حکومت فوراً شہری ترمیمی بل مہاراشٹرمیں نافذ کرے۔

بی جے پی لیڈرنے شیوسینا کی جانب سے لوک سبھا میں شہری ترمیمی بل کی حمایت کئے جانےاورپھراچانک ہی راجیہ سبھا میں اس کی حمایت کے دوران’راہ فرار‘ اختیارکئےجانے کا تذکرہ کرتے ہوئےکہا کہ شیوسینا کوقومی مفاد کے لئے پہلے سوچنا چاہئے تھا نہ کہ اپنی حکومت بچانے کی پرواہ کرنی چاہئے۔ اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نےکبھی اقتدارحاصل کرنےکوفوقیت نہیں دی بلکہ عوامی خدمات ان کامنشا رہا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ وہ چاہتی ہےکہ مہاراشٹر میں شہری ترمیم بل نافذ کیا جائے۔

شیوسینا کی ترجمان منیشاکائنڈے نےآشیش شیلارکےاس بیان کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ آشیش شیلار کون ہوتے ہیں اس طرح کا مشورہ شیوسینا کودینے والے۔ کیا بی جے پی کے ریاستی صدرچندرکانت پاٹل نےانہیں اس بات کی اجازت دی ہےکہ وہ اس قسم کا بیان جاری کرے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ شیلار روزآنہ سوشل میڈیا کے ذریعہ خبروں میں رہنا چاہتے ہیں اورکسی نہ کسی طرح وہ وزیر اعلی ادھوٹھاکرے کوتنقید کا نشانہ بنا کراپنی سیاسی دوکان چمکا رہے ہیں۔

شیوسینا کی ترجمان نےمزید کہا کہ بی جے پی بہت دیرسے جاگی ہے، اب ہم نےکانگریس اور این سی پی سے سیاسی مفاہمت کرلی ہےاورادھوٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹرحکومت دن بہ دن عوام کی فلاح و بہبود کےکام میں لگی ہوئی ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ کل بی جے پی کے ریاستی نائب صدرکریٹ سمیا نے بھی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ کیا تھا کہ شہری ترمیمی بل کومہاراشٹرمیں فوری طورپرنافذ کیا جائے۔

First published: Dec 14, 2019 11:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading