ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

وزیراعظم نے کبھی نہیں کہا کہ اکاونٹ میں 15 لاکھ روپئے آئیں گے: بی جے پی ایم پی

بی جے پی ممبرپارلیمنٹ امر سابلے نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کبھی نہیں کہا کہ 15 لاکھ ملک کے ہرشہری کے کھاتے میں جمع کئے جائیں گے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیراعظم نے کبھی نہیں کہا کہ اکاونٹ میں 15 لاکھ روپئے آئیں گے: بی جے پی ایم پی
بی جے پی ممبرپارلیمنٹ امر سابلے نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کبھی نہیں کہا کہ 15 لاکھ ملک کے ہرشہری کے کھاتے میں جمع کئے جائیں گے۔

بی جے پی ممبرپارلیمنٹ امر سابلے نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کبھی نہیں کہا کہ 15 لاکھ ملک کے ہرشہری کے کھاتے میں جمع کئے جائیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر اس مدعے کے بارے میں غلط فہمی اورخوف پیدا کرنے کا الزام لگایا۔


این ڈی اے حکومت کے 4 سال پورے ہونے کے موقع پر حصولیابیوں کی جانکاری دینے کے لئے ایک پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اس دوران 15 لاکھ روپئے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی کے کا انتخابی منشور میں نہیں تھا۔


سابلے نے کہا کہ مودی نے کبھی نہیں کہا کہ شہریوں کے کھاتے میں 15 لاکھ جمع کئے جائیں گے۔ یہ کبھی بی جے پی کے انتخابی منشور نہیں تھا۔ سابلے نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں اس مدعے کے بارے میں غلط افواہ پھیلا رکھی ہے۔ وہ پنے کے پنپری میں ہفتہ کو پریس کانفرنس کررہے تھے۔

First published: May 27, 2018 10:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading