ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹرمیں ایک بارپھرقیاس آرائیوں کا بازارگرم، بی جے پی رکن پارلیمنٹ سے ملے اجیت پوار

ممبئی کےناندیڑسے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرتاپ چکھلیکرنےاجیت پوار سےان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب آج ادھوٹھاکرے کواسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹرمیں ایک بارپھرقیاس آرائیوں کا بازارگرم، بی جے پی رکن پارلیمنٹ سے ملے اجیت پوار
این سی پی لیڈراورسابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سے اپنی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ممبئی: مہاراشٹرکی سیاست مسلسل کروٹ بدل رہی ہے۔ اسمبلی میں ادھوحکومت کے اعتماد کا اووٹ حاصل کرنے سے قبل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئرلیڈراورسابق وزیراعلیٰ اجیت پوارنے ممبئی واقع اپنی رہائش گاہ پرناندیڑسے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرتاپ چکھلیکرسے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کولے کرریاست کے سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا دورایک بارپھرسے شروع ہوگیا ہے۔


دراصل مہاراشٹرمیں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا- این سی پی اورکانگریس کی  حکومت آج ہفتہ کے روزاسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی۔  ایسے میں اجیت پوار کی بی جے پی لیڈرسے ملاقات کے کئی مطلب نکالے جارہے ہیں۔ اسمبلی کےایک افسرنے بتایا کہ فلورٹسٹ دوپہربعد ہوگا۔ حالانکہ گورنربھگت سنگھ ہوشیاری نےادھوٹھاکرے کواکثریت ثابت کرنےکےلئے تین دسمبرتک کا وقت دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فلورٹسٹ کی تجویزپیش کرنے والےلیڈروں میں سنیل پربھو، دھننجے منڈے، اشوک چوہان، پرتھوی راج چوہان شامل ہوں گے۔


اس سے قبل اجیت پواراین سی پی سے باغی ہوکربی جے پی کو حمایت دے چکے ہیں اور دیویندرفڑنویس نے وزیراعلیٰ اوراجیت پوارنے نائب وزیراعلیٰ کے طورپرحلف بھی لے لیا تھا، لیکن این سی پی کے تمام اراکین اسمبلی کے شرد پوارکی میٹنگ میں شریک ہوجانے سے اجیت پواراکیلے پڑگئے تھےاورانہوں نےنائب وزیراعلیٰ کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کےبعد دیویندرفڑنویس نے بھی وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ حالانکہ بعد میں اجیت پوارکی گھرواپسی ہوئی تھی اوروہ این سی پی میں واپس آگئے تھے، جہاں ان کا دوبارہ استقبال کیا گیا تھا۔

First published: Nov 30, 2019 09:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading