اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تنازعات میں گھری ڈریم گرل ہیما مالنی ، کروڑوں کی زمین ہزاروں میں ملی

    ممبئی : مشہور اداکارہ اور متھرا سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ ہیما مالنی کا ممبئی کے اندھیری علاقہ میں ایک ڈانس اسکول کھولنے کا منصوبہ تنازعات میں گھرتا نظر آ رہا ہے۔ ہیما مالنی کے ذریعہ ڈانس اسکول کے لئے اونے پونے دام پر زمین خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    • IANS
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی : مشہور اداکارہ اور متھرا سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ ہیما مالنی کا ممبئی کے اندھیری علاقہ میں ایک ڈانس اسکول کھولنے کا منصوبہ تنازعات میں گھرتا نظر آ رہا ہے۔ ہیما مالنی کے ذریعہ ڈانس اسکول کے لئے اونے پونے دام پر زمین خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

      خیال رہے کہ ایک ماہ قبل مہاراشٹر حکومت نے ہیما مالنی کو ڈانس اسکول کھولنے کے لئے پاش کالونی اوشیوارا میں 2000 مربع میٹر کی زمین الاٹ کی تھی۔ممبئی مضافات ضلع کلکٹر کے یہاں درج تفصیل کے مطابق ہیما مالنی کو یہ زمین صرف 35 روپے فی مربع میٹر کی شرح سے مختص کی گئی ہے۔

      سماجی کارکن انیل گلگلي نے حق اطلاعات کے تحت معلومات حاصل کی تھی ۔ معلومات کے مطابق ہیما مالنی کو کروڑوں کی قیمت والی یہ زمین صرف 70000 روپے میں الاٹ کر دی گئی۔

      گلگلي نے بتایا کہ اتنا ہی نہیں ہیما مالنی کو ممبئی کے پاش علاقے میں زمین الاٹ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے 1997 میں شیوسینا بی جے پی کی مخلوط حکومت کے دوران بھی انہیں ایک زمین الاٹ کی گئی تھی، لیکن وہ زمین چونکہ سی آر زیڈ کے تحت آتی تھی ، اس لئے وہ اس پر تعمیرات نہیں کرا سکیں۔

      گلگلي نے دعوی کیا ہے کہ ہیما مالنی نے پہلے الاٹ کی گئی زمین اب تک نہیں لوٹائي ہے اور موجودہ ریاستی حکومت نے انہیں دوسری زمین بھی الاٹ کر دی ہے۔

      خیال رہے کہ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن راجیو شکلا کو ویسٹ اندھیری میں ایک زمین الاٹ کی گئی تھی، جسے اس وقت اپوزیشن شیو سینا اور بی جے پی کی مخالفت کے بعد انہیں فروری، 2014 میں لوٹانی پڑی تھی۔

      First published: