پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر عمل کی وزیراعظم کی وکالت بجا اور وقت کا تقاضہ: سید ظفر اسلام
بی جے پی کے قومی ترجمان سید ظفر اسلام نےغریبوں اور ضرورتمندوں کی حاجت روائی کی پیغمبر اسلام محمدصلعم کی تعلیم اور امن و ہمدردی سے عبارت دنیا کی تعمیر کیلئےمہاتما بدھ کے پیغامات پر عمل کی وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کو وقت کی اہم ضرورت قرارردیا۔
بی جے پی کے قومی ترجمان سید ظفر اسلام نےغریبوں اور ضرورتمندوں کی حاجت روائی کی پیغمبر اسلام محمدصلعم کی تعلیم اور امن و ہمدردی سے عبارت دنیا کی تعمیر کیلئےمہاتما بدھ کے پیغامات پر عمل کی وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کو وقت کی اہم ضرورت قرارردیا۔
ممبئی: بی جے پی کے قومی ترجمان سید ظفر اسلام نےغریبوں اور ضرورتمندوں کی حاجت روائی کی پیغمبر اسلام محمدصلعم کی تعلیم اور امن و ہمدردی سے عبارت دنیا کی تعمیر کیلئےمہاتما بدھ کے پیغامات پر عمل کی وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کو وقت کی اہم ضرورت قرارردیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جہاں ہمیشہ مسلمانوں کو گمراہ کیا اور انہیں ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا وہیں بی جے پی اور اس کے رہنماوں نے بلا امتیاز مذہب و ملت سب کا ساتھ سب کا وکاس کی وکالت کی ہے۔
ظفرالاسلام نے کہا کہ وزیر اعظم نے ماہ مقدس رمضان المبارک کی پیشگی مبارک باد اور نیک تمناوں کے اظہار کے ساتھ بجا طور پر آنحضور صلعم کا ذکر کیا جن کی تعلیمات پر عمل کی عصری دنیا کو سخت ضرورت ہے۔
نریندر مودی نے ریڈیو سے نشر ہونے والے اپنے 43 ویں ’من کی باتـ پروگرام میں کہا کہ’’میں تمام ہم وطنوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دیتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ موقع لوگوں کو امن اور خیر سگالی کے ان (پیغمبر محمد کے ) پیغامات پر چلنے کی ترغیب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان پیغمبر محمد صلعم کی تعلیم اور ان پیغامات کو یاد کرنے اور اور ان کی زندگی سے سبق لینے کا بہترین موقع ہے ۔’’ایک بار کسی نے پیغمبر اسلام سے پوچھا کہ اسلام میں کون سا کام سب سے بہتر ہے؟پیغمبر محمدصلعم نے جواب دیا’’ کسی غریب اور ضرورت مند کو کھانا کھلانا اور سبھی سے محبت و شفقت سے ملنا، چاہے آپ انہیں جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔