گجرات میں راجیہ سبھا الیکشن میں بی جے پی نے دونوں سیٹوں پرجیت حاصل کرلی ہے۔ یہاں بی جے پی امیدوار وزیر خارجہ ایس جے شنکر اورجگل ٹھاکرنے جیت حاصل کی ہے۔ اس میں وزیرخارجہ ایس جے شنکرکو 104 ووٹ ملے، جس میں بی جے پی کے ارکان کے 100 ووٹ تھے۔ وہیں بی ٹی پی کے دو ووٹ اور این سی پی کا ایک ووٹ تھا۔ اس میں الپیش ٹھاکراور دھول سنگھ جالا کے دو ووٹ شامل تھے، ایک ووٹ منسوخ ہوگیا ہے۔
وہیں گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے کہا ہے کہ 'یہ یقینی ہے کہ بی جے پی امیدوار وزیرخارجہ ایس جے شنکراورجگل ٹھاکرنے جیت درج کرلی ہے۔ حالانکہ باضابطہ نتائج کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے، لیکن یہ واضح ہےکہ ہم جیت رہے ہیں'۔
ایسا کوئی ملک نہیں، جہاں گجراتی نہیں: وزیرخارجہ
اس جیت پروزیرخارجہ ایس جے شنکرنے کہا کہ 'میں حمایت کے لئے سبھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ جیسا کہ میں نے اپنی نامزدگی کے دوران کہا کہ وزیرخارجہ اور گجرات کی قدرتی شراکت ہے۔ ایسا کوئی ملک نہیں ہے کہ جہاں گجراتی نہیں ہیں، اگربین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے، تواس میں گجرات کا اہم کردار ہے'۔ وہیں دوسرے امیدوار جگل ٹھاکر نے کہا ہے کہ میں اپنی پارٹی اوردوسری پارٹی کے سبھی اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے میرے لئے ووٹ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ الیکشن میں کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کی جیت یقینی بنانے والے چھوٹو وسالا کی بی ٹی پی نے اس بار بی جے پی کو ووٹ دیا۔ وہیں گجرات کانگریس نے الپیش ٹھاکر اوردھون لسنگھ جالا کی کراس ووٹنگ کو غلط ٹھہراتے ہوئے ان پرکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔