ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی میں بلیک فنگس کے 111 معاملات ، بی ایم سی نے بنایا یہ بڑا منصوبہ

بلیک فنگس (Black Fungus) کے خلاف لڑائی کو لے کر بی ایم سی نے میڈیکل ایکسپرٹس کا ایک پینل تیار کیا ہے ۔ اب یہی پینل طے کرے گا کہ سبھی اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کیسے کیا جائے گا ۔

  • Share this:
ممبئی میں بلیک فنگس کے 111 معاملات ، بی ایم سی نے بنایا یہ بڑا منصوبہ
ممبئی میں بلیک فنگس کے 111 معاملات ، بی ایم سی نے بنایا یہ بڑا منصوبہ

ممبئی : بی ایم سی نے بدھ کو جانکاری دی ہے کہ ممبئی میں بلیک فنگس سے متاثر تقریبا 111 مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے ۔ یہ سبھی مریض کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں ۔ دراصل یہ جانکاری بی ایم سی کے لیڈر پربھاکر شندے کی مانگ پر دستیاب کرائی گئی ہے ۔ بی ایم سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے ایڈیشنل میونسپل کمشنر سریش کاکانی نے کہا ہے کہ بلیک فنگس کے 38 مریضوں کا علاج بی وائی نائر اسپتال میں ، 34 کا کے ای ایم اسپتال ، 32 کا سیان اسپتال اور سات کا کوپر اسپتال میں ہورہا ہے ۔ ان میں زیادہ تر مریض ممبئی سے باہر کے رہنے والے ہیں ۔


بلیک فنگس کے خلاف لڑائی کو لے کر بی ایم سی نے میڈیکل ایکسپرٹس کا ایک پینل تیار کیا ہے ۔ اب یہی پینل طے کرے گا کہ سبھی اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیسے کیا جائے گا ۔ بی ایم سی کی سینٹرل پرچیز اتھاریٹی اینٹی فنگل دوا ایفوٹیرسن بی کی خرید کررہی ہے ، جس کا بلیک فنگس کے علاج میں استعمال کیا جائے گا ۔


کاکانی کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس کی بیماری متعدی نہیں ہے ۔ کووڈ اسپتالوں میں ڈاکٹر اس بیماری کے علاج کیلئے اہل ہیں ۔ اگر اس بیماری کو جلد پکڑ لیا جائے تو پوری طرح سے علاج ممکن ہے ۔ غور طلب ہے کہ بدھ کو تھانے کے ایک ہیلتھ افسر نے کہا تھا کہ دو مریضوں کی بلیک فنگس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے اور چھ دیگر کا علاج جاری ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق بلیک فنگس انفیکشن کے زیادہ تر معاملات انہیں کورونا مریضوں میں سامنے آرہے ہیں ، جن میں ڈائبٹیز کی پریشانی پہلے سے موجود ہے ۔


بلیک فنگس کا میوکورمائیکوسس ایک پھپھوند میوکور سے پھیلتا ہے ، جو گیلی سطحوں پر پایا جاتا ہے ۔ یہ سب سے زیادہ آنکھ کو متاثر کرتا ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی وہ ناک اور دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے ۔ دماغ کے متاثر ہونے پر اس کا علاج بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔ یہ بہت کم ہونے والا انفیکشن ہے ، لیکن ایک جان لیوان انفیکشن ہے ۔

کس کو انفیکشن ہونے کا زیادہ خطرہ

بلیک فنگس عام طور پر ڈائبٹیز کے مریضوں کو زیادہ ہوتا ہے ۔ وہیں جو ڈائبٹیز سے متاثر نہیں ہیں ، ان میں یہ انفیکشن بہت ہی کم پایا جاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس ان لوگوں کو متاثر کررہا ہے جو پہلے سے دوائیاں لے رہے ہیں اور ہوا میں موجود جراثیم سے لڑنے میں کم اہل ہیں ۔ سانس لینے پر پھپھوند پھیپھڑوں کو متاثر کردیتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 13, 2021 12:05 AM IST