உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نواب ملک نے کہا : وانکھیڑے کی نوکری جائے گی ، این سی بی افسر کا جواب : آپ کا استقبال ہے

    نواب ملک نے کہا : وانکھیڑے کی نوکری جائے گی ، این سی بی افسر کا جواب : آپ کا استقبال ہے (File Photo)

    نواب ملک نے کہا : وانکھیڑے کی نوکری جائے گی ، این سی بی افسر کا جواب : آپ کا استقبال ہے (File Photo)

    Bollywood Drugs Case: نواب ملک نے وانکھیڑے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے اندر ان کی نوکری چلی جائے گی ۔ این سی پی لیڈر کے بیان پر این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے نے کہا کہ میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ، میں ایک چھوٹا سرکاری افسر ہوں ، وہ ( نواب ملک) بڑے وزیر ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک نے بالی ووڈ ڈرگس کیس میں این سی بی اور مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ ملک نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وانکھیڑے کٹھ پتلی کی طرح ہیں ۔ وہ لوگوں کے خلاف فرضی معاملات اٹھاتے ہیں ۔ ملک نے وانکھیڑے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے اندر ان کی نوکری چلی جائے گی ۔ این سی پی لیڈر کے بیان پر این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے نے کہا کہ میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ، میں ایک چھوٹا سرکاری افسر ہوں ، وہ ( نواب ملک) بڑے وزیر ہیں ، ڈرگس ہٹانے کیلئے اگر وہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تو میں اس کا استقبال کرتا ہوں ۔

      ملک نے وانکھیڑے پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ہمیں جیل میں ڈالنے کیلئے لائے گئے ہیں ، اس ملک کے لوگ آپ کو سلاخوں کے پیھچے دیکھے بغیر خاموش نہیں رہیں گے ۔ ملک نے دعوی کیا کہ ہمارے پاس فرضی معاملات کے ثبوت ہیں ۔ نواب ملک نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتاو تمہارے والد کون ہیں ، جو دباو بنا رہے ہیں ؟ ملک نے کہا کہ جو بھی دباو ڈالنے کی کوشش کررہا ہے وہ یہ سمجھ لے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا ہوں ۔ ملک نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ تب تک نہیں رکوں گا جب تک میں تمہیں جیل میں نہیں ڈال دوں گا ۔

      نواب ملک نے کہا کہ کووڈ کے دوران پوری فلم انڈسٹری مالدیپ میں تھی ۔ افسر اور ان کا کبنہ بھی وہیں تھا ۔ ملک نے کہا کہ سمیر وانکھیڑے کو اپنے دبئی اور مالدیپ دورہ پر وضاحت دینی چاہئے ۔ ملک نے الزام لگایا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ 'وصولی' مالدیپ اور دبئی میں ہوئی تھی ، میں جلد ہی آپ کو تصویر دوں گا ۔

      نواب ملک نے مزید کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کیس کے بعد این سی بی نے ایک اسپیشل افسر کی تعیناتی کی ۔ سی بی آئی معاملہ کی جانچ کررہی تھی ۔ ملک نے الزام لگایا کہ موت کا معمہ ابھی بھی حل نہیں ہوا ہے لیکن فلم انڈسٹری میں این سی بی کی دخل اندازی شروع ہوگئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: