اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالی ووڈ کی فلموں میں پاکستانی فنکار نہیں کریں گے کام : راج ٹھاکرے

    ممبئی۔  مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے آج کہا کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز سے دو دن قبل وزیر اعلی دویندر فڑنویس کا ان کے پاس فون آیا تھا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔  مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے آج کہا کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز سے دو دن قبل وزیر اعلی دویندر فڑنویس کا ان کے پاس فون آیا تھا۔ مسٹر راج ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلی کے بنگلے ورشا میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بات پر قائم ہیں اور ہمیں اس میں کامیابی بھی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز گلڈ آف انڈیا بھی پاکستانی اداکاروں، گلوکار اور ٹیکنیشن وغیرہ کے ساتھ کام نہیں کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔

      اس کے علاوہ گلڈ، فوجی بہبودی فنڈ میں فلم سے ہونے والی آمدنی سے پانچ کروڑ روپے دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تیسرا مطالبہ تھا کہ ’اے دل ہے مشکل‘ فلم کو ریلیز کرنے سے پہلے تھیٹر میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔ مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں اس لئے ہم نے طے کیا ہے کہ 28 اکتوبر کو فلم کی ریلیز میں ہم کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

      First published: