اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امبانی کنبے میں آئی خوشی: آکاش امبانی اور شلوکا کے گھر ہوئی بیٹے کی پیدائش

    آکاش امبانی اور شلوکا امبانی کی شادی کی تصویر

    آکاش امبانی اور شلوکا امبانی کی شادی کی تصویر

    ملک کے ٹاپ بزنس مین اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی اور نیتا امبانی دادا۔ دادی بن گئے ہیں۔ مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی اہلیہ شلوکا نے جمعرات کی صبح ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ آکاش اور شلوکا کی شادی 9 مارچ 2019 کو بیحد دھوم دھام سے ہوئی تھی۔

    • Share this:
      ممبئی۔ ملک کے ٹاپ بزنس مین اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی (Mukesh Ambani) اور نیتا امبانی (Nita Ambani) دادا۔ دادی بن گئے ہیں۔ مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی (Akash Ambani) کی اہلیہ شلوکا (Shloka) نے جمعرات کی صبح ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ آکاش اور شلوکا کی شادی 9 مارچ 2019 کو بیحد دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ ممبئی میں منعقدہ شادی کی اس عظیم الشان تقریب میں اہم کاروباری شخصیات ، سیاست داں، بالی ووڈ کے نامور ستاروں، کرکٹروں، قومی اور بین الاقوامی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

      اس خوشی کے موقع پر امبانی کنبے نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ '' شری کرشن کے آشیرواد سے شلوکا اور آکاش امبانی ایک بیٹے کے ماں۔ باپ بن گئے ہیں۔ نیتا اور مکیش  امبانی زندگی میں پہلی بار دادا۔ دادی بن کر بیحد خوش ہیں کیونکہ ان کے گھر دھیروبھائی اور کوکیلا بین امبانی کا پڑپوتا آیا ہے۔ شلوکا اور بیبی دونوں ہی پوری طرح سے صحت مند ہیں۔ ہمارے کنبے میں آئے اس ننھے سے رکن کے خیرمقدم سے پورا مہتا اور امبانی کنبہ بیحد خوش ہے'۔

      آپ کو بتا دیں کہ آکاش اور شلوکا اسکول کے دور کے دوست رہے ہیں۔ دونوں کی اسکولنگ دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے ہی ہوئی ہے۔ شلوکا نے لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پالیٹکل سائنس سے قانون میں ماسٹر ڈگری مکمل کی ہے۔ بزنس لیڈی ہونے کے ساتھ ہی شلوکا ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ شلوکا نے 2015 میں کنیکٹ فار نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم شروع کی تھی جو ضرورت مندوں کو تعلیم، کھانا اور گھر مہیا کراتی ہے۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: