صدمے میں بالی ووڈ: سنگر ایس پی بالا سبرامنیم کا انتقال، 74 سال میں دنیا کو کہا الوداع۔۔۔
ڈائریکٹر وینکٹ پربھو، جو ایس پی چرن اور ان کے اہل خانہ کے قریبی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اس افسوس ناک خبر کو شیئر کیا۔ ایس پی بالاسبرامنیم نے 25 ستمبر کی دوپیر کو 1:04 بجے آخری سانس لیا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Sep 25, 2020 02:02 PM IST

ڈائریکٹر وینکٹ پربھو، جو ایس پی چرن اور ان کے اہل خانہ کے قریبی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اس افسوس ناک خبر کو شیئر کیا۔ ایس پی بالاسبرامنیم نے 25 ستمبر کی دوپیر کو 1:04 بجے آخری سانس لیا۔
ممبئی۔ 25 ستمبر بالی ووڈ ، ٹالی ووڈ اور موسیقی سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک غمگین دن ہوگا۔ گلوکارہ ایس پی بالا سبرا منیم (SP Balasubrahmanyam) کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 25 ستمبر کی دوپہر کو آخری سانس لی۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔ گزشتہ مہینے وہ کورونا وائرس (Coronavirus Positive) سے متاثر ہوئے تھے جہاں سے وہ زیر علاج تھے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کیا گیا تھا کہ ان کی حالت کافی نازک ہے۔
ڈائریکٹر وینکٹ پربھو، جو ایس پی چرن اور ان کے اہل خانہ کے قریبی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اس افسوس ناک خبر کو شیئر کیا۔ ایس پی بالاسبرامنیم (SP Balasubrahmanyam)نے 25 ستمبر کی دوپیر کو 1:04 بجے آخری سانس لی۔
ایس پی بالاسبرامنیم (SP Balasubrahmanyam) کو سلمان خان کی آواز کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ انہوں نے سلمان خان کے کئی ہٹ گانے گائے ہیں۔ جمعرات کو ان کی حالت نازک ہونے کی خبر کے بعد سلمان خان نے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی تھی لیکن لاکھوں دعاؤں کا بھی اثر نہ ہوا اور وہ زندگی ہار گئے۔
#RIP SPB sir 😢 pic.twitter.com/1jFLezzZph
— soundarya rajnikanth (@soundaryaarajni) September 25, 2020
ایس پی بالاسبرامنیم کی موت کے بعد بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے مشہور شخصیات صدمے میں ہیں اور اب ان کی روح کے سکون کے لئے دعا مانگ رہے ہیں۔ بالاسبرامنیم اپنے پیچھے بیوی ساویتری اور ان کے دو بچوں کو چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی بیٹی کا نام پلوی اور بیٹا ایس پی چرن ہے۔