ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شوہر۔بیوی کی طلاق کے بعد بچوں کو لیکر جھگڑا، بامبے ہائی کورٹ نے دیا یہ بڑا فیصلہ

بامبے ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ بچوں کو کس کے ساتھ رہناہے اور کس کے ساتھ نہیں، ان کو فیصلے کا اختیار ہے. عدا

  • Share this:
شوہر۔بیوی کی طلاق کے بعد بچوں کو لیکر جھگڑا، بامبے ہائی کورٹ نے دیا یہ بڑا فیصلہ
بامبے ہائی کورٹ

بامبے ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ بچوں کو کس کے ساتھ رہناہے اور کس کے ساتھ نہیں، ان کو فیصلے کا اختیار ہے. عدالت نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو ان کی مرضی کے خلاف حوالے کرنا درست نہیں ہے۔ دراصل معاملہ یہ تھا کہ ایک جوڑے کے مابین طلاق واقع ہوگئی ہے۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ دونوں بیٹیاں اپنے والد کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں لیکن ماں چاہتی ہے کہ بیٹیاں ان کےساتھ رہیں۔ دونوں لڑکیاں 17 اور 15 سال کی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنے سے ڈرتی ہیں، لہذا وہ اپنی ماں کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہیں۔

کیا ہے معاملہ

دسمبر 2001 میں ایک جوڑے نے گجرات کے احمد آباد میں شادی کی۔ ان دونوں کی دو بیٹیاں ہیں ، جن کی عمر 17 اور 15 سال ہے۔ جب 8 اگست 2017 کو بیوی نے طلاق کے لئے درخواست دی تو یہ چاروں افراد امریکہ میں رہ رہے تھے۔ بیوی نے USA عدالت میں طلاق کے لئے درخواست داخل کی تھی۔ اگست 2018 میں امریکی عدالت نے ایک ایسا آرڈر پاس کیا جس میں دونوں والدین کو بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے مشترکہ حقوق دیئے گئے تھے۔ جولائی 2019 میں شوہر دونوں بیٹیوں کے ساتھ ہندوستان آ گیا اور یہیں رہنے لگا۔ وہ اپنی بیٹیوں کو واپس لے کرامریکہ نہیں گیا تب امریکہ کی عدالت کو نوٹس بھیجتے ہوئے شوہر نے کہا کہ وہ اور اس کی بیٹیاں ہندوستان میں ہی رہنا چاہتے ہیں لیکن امریکہ کی عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لڑکیوں کو واپس امریکہ لانے کے لئے کہا اور شوہر پر جرمانہ بھی عائد کیا۔


دوسری طرف شوہر نے ہندوستان کی عدالتوں میں قانونی کارروائی جاری رکھی۔ دریں اثنا بیوی نے بامبے ہائی کورٹ میں ایک عرضداشت داخل کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں امریکہ کی عدالت کے ماتحت آتی ہیں اور انہیں اسےسونپ دیا جائے۔ اس پر بامبے کورٹ کورٹ نے کہا ہے کہ اگرچہ دونوں لڑکیاں ایک طویل عرصے سے امریکہ میں ہیں لیکن ہندوستان میں بھی ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے، وہ یہاں اسکول جاتی ہیں۔ اگرچہ لڑکیاں نابالغ ہیں ان میں سے ایک کی عمر 18 سال ہونے والی ہے اور دوسری کی عمر 15 سال ہے وہ اپنی بات رکھنے کے لئے اہل ہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 27, 2021 01:02 PM IST