ہوم » نیوز » No Category

ہائی کورٹ کا انوکھا فیصلہ ، چھیڑ خانی کے چار مجرموں کو سڑک کی صفائی کا حکم

ممبئی: اپنے ایک انوکھے فیصلےمیں ممبئی ہائی کورٹ نے چھیڑ خانی اور قتل کی کوشش کے چار م مجرموں کو سڑک کی صفائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 08, 2016 02:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہائی کورٹ کا انوکھا فیصلہ ، چھیڑ خانی کے چار مجرموں کو سڑک کی صفائی کا حکم
ممبئی: اپنے ایک انوکھے فیصلےمیں ممبئی ہائی کورٹ نے چھیڑ خانی اور قتل کی کوشش کے چار م مجرموں کو سڑک کی صفائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

ممبئی: اپنے ایک انوکھے فیصلےمیں ممبئی ہائی کورٹ نے چھیڑ خانی اور قتل کی کوشش کے چار م مجرموں کو سڑک کی صفائی کرنے کا حکم دیا ہے۔


چیف جسٹس آر وی مورے اور وی ایل اچیلیا کی بنچ نے چاروں افراد کو آئندہ ماہ تک ہر اتوار کو آٹھ تک سڑکوں کی صفائی کرنے کا حکم دیا ہے۔نوپاڑہ تھانہ کے ایک پولس افسر مجرموں کے ذریعہ عدالت کی حکم کےعمل کرنے کی نگرانی کریں گے۔


چاروں مجرم نے اپنے اوپر لگے چھیڑخانی اور قتل کی کوشش کی سزا کو ختم کرانے کے لئے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ان چاروں کو گزشتہ برس اکتوبر میں ٹھانے پولس نے ان الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا۔


پولس کے مطابق دشہرے کے موقع پر مبینہ طور پر شراب کےنشہ میں چاروں مجرموں نے ایک خاتون سے چھیڑ خانی کی اور مخالفت کرنے پر ایک شخص کا قتل کرنےکی بھی کوشش کی ،بعد میں سبھی نے متاثرہ فریق سے سمجھوتا کرنے کا حوالہ دے کر سزا کو ختم کرانے کے لئے عدالت کا رخ کیا تھا۔

First published: Jan 08, 2016 02:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading