ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات : کچھ کے پاس سرکریک میں دو پاکستانی کشتی ضبط ، بی ایس ایف کی تلاشی مہم جاری

گجرات کے کچھ علاقہ کے سرکریک سے دو لاوارث پاکستانی فشنگ بوٹ برآمد کی گئی ہیں ۔ بی ایس ایف جوانوں کے گشت کے دوران دونوں لاوارث کشتیاں برآمد ہوئیں ۔

  • Share this:
گجرات : کچھ کے پاس سرکریک میں دو پاکستانی کشتی ضبط ، بی ایس ایف کی تلاشی مہم جاری
گجرات : کچھ کے پاس سرکریک میں دو پاکستانی کشتی ضبط ، بی ایس ایف کی تلاشی مہم جاری

گجرات کے کچھ علاقہ کے سرکریک سے دو لاوارث پاکستانی فشنگ بوٹ برآمد کی گئی ہیں ۔ بی ایس ایف جوانوں کے گشت کے دوران دونوں لاوارث کشتیاں برآمد ہوئیں ۔ لاوارث کشتیوں سے مچھلی مارنے کا سامان برآمد ہوا ہے ۔ ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں کو اندازہ ہے کہ کشتی میں سوار سبھی لوگ پاکستانی سرحد میں واپس چلے گئے ہیں ، اس کے باوجود ہندوستانی سیکورٹی فورسیز اس بات کی تفتیش کررہی ہے کہ آخر وہ ماہی گیر تھے یا پھر کوئی اور ۔


पाकिस्तानी बोट से किसी भी प्रकार की कोई संदिग्ध सामान बरामद नहीं हुए हैं


پاکستانی فشنگ بوٹ ملنے کے بعد سے ہی بی ایس ایف نے گشت میں اضافہ کردیا ہے ۔ فی الحال دونوں لاوارث کشتیوں سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے ، اس کے باوجود بی ایس ایف کے جوان کافی احتیاط برت رہے ہیں اور پورے علاقہ میں تلاشی مہم چلا رہے ہیں ۔




خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیاں کافی محتاط ہیں ۔ پاکستان مسلسل بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر کشمیر کا معاملہ اٹھا رہا ہے ۔ تاہم پاکستان کو کامیابی ہاتھ نہیں لگ رہی ہے ، جس کی وجہ سے وہ بوکھلایا گیا ہے اور پاکستان کی جانب سے ہندوستان میں دراندازی کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔
First published: Oct 05, 2019 11:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading