گجرات کے نوساری سے ایک عاشق کی سر عام پٹائی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ عاشق نے اپنی معشوقہ کو تھپڑ مار دیا تھا ، جس سے ناراض ہو کر معشوقہ کی بڑی بہن نے عاشق کی سب سے سامنے جم کر پٹائی کردی ۔ وہاں موجود لوگوں نے اس پورے واقعہ کا ویڈیو بنا لیا ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے ۔
دراصل جس لڑکے کی لڑکی نے پٹائی کی ، وہ اس کی چھوٹی بہن سے پیار کرتا تھا ۔ دونوں میں کسی بات کو لے کر تکرار ہوگئی تھی اور اسی دوران عاشق نے غصہ میں آکر اپنی گرل فرینڈ کو تھپڑ مار دیا ۔ معشوقہ جب گھر پہنچی تو اس نے اپنی بڑی بہن کو پوری بات بتائی اور پھر معشوقہ اپنی بڑی بہن کے ساتھ عاشق کے پاس پہنچ گئی ۔ بڑی بہن نے عاشق کی اس کے دوستوں کے سامنے ہی جم کر پٹائی کردی ۔
اپنے دوست کی پٹائی ہوتے دیکھ کر دیگر سبھی دوست بھی وہاں سے فرار ہوگئے ۔ پہلے تو لڑکی نے لڑکے کو تھپڑ مارا اور پھر وہ بیلٹ سے پٹائی کرنے لگی ۔ جب لڑکے نے پوچھا کہ آخر اس کا گناہ کیا ہے تو لڑکی نے بتایا کہ تم نے میری بہن پر ہاتھ کیسے اٹھایا اور ہمارے پاس اس کا ثبوت بھی ہے ۔ اس کے بعد لڑکا کچھ نہیں بولا اور مار کھاتا رہا ۔ لڑکی کی بہن جب عاشق کی پٹائی کررہی تھی تب ساتھ میں موجود معشوقہ نے اس کا ویڈیو بنالیا ۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔