بریکنگ نیوز: کووی شیلڈ بنا رہی سیرم انسٹی ٹیوٹ کی نئی عمارت میں لگی بھیانک آگ
مہاراشٹر کے پونے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ٹرمینل 1 گیٹ پر بھیانک آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی صاف نہیں ہو پائی ہے۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 21, 2021 03:29 PM IST

مہاراشٹر کے پونے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ٹرمینل 1 گیٹ پر بھیانک آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی صاف نہیں ہو پائی ہے۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی ہیں۔
مہاراشٹر (Maharashtra) کے پونے (Pune) میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (Serum Institute Of India) کے ٹرمینل 1 گیٹ پر بھیانک آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی صاف نہیں ہو پائی ہے۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی ہیں۔ سامنے آئی تصویروں میں دور سے ہی کالے دھوئیں کا غبار اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریبا دس فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام کر رہی ہیں۔
پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پرپہنچ گئے ہیں اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے پروڈکشن پلانٹ میں لگی ہے۔ یہ پلانٹ کووی شیلڈ کے مینوفیکچرنگ یونٹ کے قریب واقع ہے۔
#WATCH Maharashtra: 10 fire tenders present at Serum Institute of India in Pune, where a fire broke out at Terminal 1 gate. More details awaited. https://t.co/wria89t22t pic.twitter.com/u960KTR7JS
— ANI (@ANI) January 21, 2021
سیرم انسٹی ٹیوٹ کورونا وائرس کی ویکسین کووی شیلڈ کو تیار کر رہا ہے۔ یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور فارماسیوٹیکل کمپنی یسٹرا زینیکا ملک کر بنا رہے ہیں۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ دنیا کا سب سے بڑا ویکسین تیار کرنے والا ادارہ ہے جس کی کھوج سائرس پونا والا نے 1966 میں کی تھی۔