உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان: گہلوت کابینہ کی توسیع سے قبل تین وزرا نے سونیا گاندھی کو بھیجا استعفیٰ، چھوڑیں گے وزیر کا عہدہ

    گہلوت کابینہ کی توسیع سے قبل تین وزرا نے سونیا گاندھی کو بھیجا استعفیٰ

    گہلوت کابینہ کی توسیع سے قبل تین وزرا نے سونیا گاندھی کو بھیجا استعفیٰ

    Rajasthan Cabinet Expansion: اطلاعات کے مطابق رگھو شرما، ہریش چودھری اور گووند سنگھ ڈوٹا سرا نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔

    • Share this:
      جے پور: راجستھان میں کابینہ توسیع (Rajasthan Cabinet Reshuffle) سے پہلے تین وزرا کا استعفیٰ ہوگیا ہے۔ تینوں کے پاس دوہری ذمہ داری تھی۔ ان تین وزرا میں رگھو شرما (Raghu Sharma), ہریش چودھری (Harish Chowdhary) اور گووند سنگھ ڈوٹا سرا (Govind Singh Dotasara) کے نام شامل ہیں۔ تینوں نے اپنا استعفیٰ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھیجا ہے۔جے پور ایئر پورٹ پر راجستھان کے انچارج اجے ماکن نے میڈیا کو یہ جانکاری دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت (Ashok Gehlot) نے دو دن پہلے ہی کابینہ کی توسیع اور وزرا کے ذریعہ ایک ہی عہدے پر کام کرنے کی خواہش کے اشارے دیئے تھے۔

      اجے ماکن نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تین وزرا نے استعفیٰ کی پیشکش کی ہے۔ ان تین وزرا میں رگھو شرما، ہریش چودھری اور گووند ڈوٹاسرا کا نام شامل ہے۔
      اجے ماکن نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تین وزرا نے استعفیٰ کی پیشکش کی ہے۔ ان تین وزرا میں رگھو شرما، ہریش چودھری اور گووند ڈوٹاسرا کا نام شامل ہے۔


      گہلوت کابینہ کے تین وزرا نے دیا استعفیٰ

      اجے ماکن نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تین وزرا نے استعفیٰ کی پیشکش کی ہے۔ ان تین وزرا میں رگھو شرما، ہریش چودھری اور گووند ڈوٹاسرا کا نام شامل ہے۔ تینوں نے تنظیم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور ریاست کے سابق صدر سچن پائلٹ کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ رگھو شرما گجرات، ہریش چودھری پنجاب اور ڈوٹا سرا راجستھان میں ہی ذمہ داری نبھائیں گے۔

      راجستھان میں کابینہ کے ردوبدل کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔
      راجستھان میں کابینہ کے ردوبدل کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔


      گہلوت کابینہ میں وزرا کو پاس دوہری ذمہ داریاں

      واضح رہے کہ گووند سنگھ ڈوٹاسرا وزیر تعلیم کے ساتھ ریاستی کانگریس کے صدر بھی ہیں۔ اسی طرح وزیر صحت رگھو شرما گجرات کانگریس کے انچارج ہیں۔ تو وہیں ہریش چودھری پنجاب کانگریس کے انچارج ہیں۔ اب تینوں کی وزیر کے عہدے سے چھٹی طے مانی جا رہی تھی۔ خود گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا تھا کہ تنظیم میں زیادہ کام ہے۔ تنظیم ان کی اولین ترجیح ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پنجاب: زرعی قوانین کی واپسی امریندر سنگھ کو کرے گی مدد؟ بی جے پی سے اتحاد کا راستہ صاف


      راجستھان میں کابینہ کے ردوبدل کو لے کر ایک ہفتے پہلے ہی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے صرف توسیع کرنا چاہتے تھے۔ کسی وزیر کی چھٹی نہیں، لیکن وزیر اعلیٰ گہلوت کے ملنے کے دوسرے دن سونیا گاندھی سے سچن پائلٹ بھی ملے۔ سچن پائلٹ کابینہ میں ردوبدل اور اقتدار اور تنظیم میں دو عہدے والے وزرا کی چھٹی کا مطالبہ کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: