ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گوا کے نئے وزیر اعلی کی ریس میں سب سے آگے پرمود ساونت، تھوڑی دیر میں اعلان

گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد گوا میں سیاسی بحران کے بیچ بڑی خبر آرہی ہے۔

  • Share this:
گوا کے نئے وزیر اعلی کی ریس میں سب سے آگے پرمود ساونت، تھوڑی دیر میں اعلان
گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد گوا میں سیاسی بحران کے بیچ بڑی خبر آرہی ہے۔

گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد گوا میں سیاسی بحران کے بیچ بڑی خبر آرہی ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی  آئی کے مطابق، بی جے پی نے  گوا کے نئے وزیر اعلی کا نام طے کر لیا ہے۔ پرمود ساونت ہوں گے نئے وزیر اعلیٰ۔ قابل غور ہے کہ ساونت ابھی گوا اسمبلی کے اسپیکر ہیں۔ دوپہر 3 بجے وہ  وزیر اعلی عہدہ کے لئے حلف لیں گے۔


بی جے پی کی طرف سے وشوجیت رانے اور پرمود ساونت کے ناموں کا مشورہ دیا گیا تھا۔ لیکن ذرائع کی مانیں تو بی جے پی کی اتحادی پارٹیوں مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی( ایم جی پی)، گوا فارورڈ پارٹی اور آزاد ارکان اسمبلی میں ان ناموں کو لے کر اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا تھا۔


 


 
First published: Mar 18, 2019 01:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading