اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ممبئی میں مانسون کی پہلی موسلادھار بارش سے معمول کی زندگی متاثر،17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    مہاراشٹر کے پنے میں واقع کونڈھوا میں ایک دیوارکے منہدم ہو جانے سے 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ فی الحال وہاں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

    • Share this:
      مہاراشٹر کے پنے میں واقع کونڈھوا میں ایک دیوارکے منہدم ہو جانے سے 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ فی الحال وہاں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ وہیں ا س حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کی تعداد کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ فائر ڈپارٹمینٹ کے افسر نے بتایا کہ مہلوکین میں نو مرد، ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں۔ حالانکہ اب تک ان کی پہچان نہیں ہو پائی ہے۔ موقع پر راحت بچاؤ کیلئے این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی پہنچ چکی ہے۔
      موصولہ اطلاعات کے مطابق یہاں کونڈھوا میں تالاب مسجد کے پاس واقع 60 فٹ اونچی ایک دیوار منہدم ہوکر وہاں بنی ٹین کی جھونپڑیوں پر گر گئی۔ جھونپڑیوں میں ملبے میں اب بھی دو سے تین لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔

      اس حادثے پر بولتے ہوئے پنے ضلع کے ڈی ایم نول کشور رام نے کہا 'بھاری بارش کی وجہ سے دیوار گر گئی۔ اس حادثے کے بعد کنسٹرکشن کمپنی کی لاپرواہی بھی سامنے آئی ہے۔ 15 لوگوں کی موت کوئی چھوٹا موٹا واقعہ نہیں ہے۔ زیادہ تر مزدور بہار اور بنگال کے رہنے والے تھے۔ سرکار متاثرین کی مدد کرے گی'۔

      First published: