اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گوا منشور : دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا برکس

    برکس ممالک دہشت گردی کے خلاف متحد اور فیصلہ کن کارروائی پر متفق ہو گئے۔ ساتھ ہی ان ممالک نے عالمی اقتصادی منظر نامے اور عالمی انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی خاطر خواہ طور پر اتفاق کیا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پنجی : برکس ممالک دہشت گردی کے خلاف متحد اور فیصلہ کن کارروائی پر متفق ہو گئے۔ ساتھ ہی ان ممالک نے عالمی اقتصادی منظر نامے اور عالمی انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی خاطر خواہ طور پر اتفاق کیا۔
      ابھرتی معیشت والے ممالک برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساوتھ افریقہ کی تنظیم برکس کے آٹھویں سربراہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ما بعد کانفرنس جاری کئے جانے والے گوا منشور کے بارے میں جاری بیان میں کہا کہ ہم نے آج تین اجلاس میں مفصل اور کامیاب بات چیت کی۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو نہ صرف علاقائی امن، استحکام اور اقتصادی خوشحالی بلکہ ہمارے معاشرے، طرز زندگی اور خدمت خلق کے لئے متفقہ طو سے ایک خطرہ تسلیم کیا ہے. ہم اس پر بھی ہم خیال تھے کہ برکس کو اس بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر اور فیصلہ کن کارروائی کرنی چاہیے۔
      انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے دہشت گردی کی سرمایہ کاری کے ذرائع کا پتہ لگانے اور ہتھیار، گولہ بارود، سازوسامان اور تربیت کی سہولت سمیت اس کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لئے قریبی تعاون کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس بات پر بھی متفق ہوئے کہ تشدد اور دہشت گردی کی پرورش ، ذہنی تربیت اور سرپرستی بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہیں جتنا کہ خود دہشت گرد۔
      First published: