ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بوندی میں بس میج ندی میں گری، 24 لوگوں کی موت، ریسکیو آپریشن جاری

جانکاری کےمطابق کوٹہ کے دادی باڑی سے ایک کنبے کے لوگ شادی تقریب میں شامل ہونے سوائی مادھو پور جارہے تھے اور راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔

  • Share this:
بوندی میں بس میج ندی میں گری، 24 لوگوں کی موت، ریسکیو آپریشن جاری
جانکاری کےمطابق کوٹہ کے دادی باڑی سے ایک کنبے کے لوگ شادی تقریب میں شامل ہونے سوائی مادھو پور جارہے تھے اور راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔

بوندی: راجستھان کے بوندی ضلع میں بدھ کو صبح ایک بڑا سڑک حادثہ ہوگیا۔ یہاں پاپڑی گاؤں کے پاس مسافروں سے بھری ایک بس میج ندی میں جا گری۔ لاکھیری تھانہ علاقے میں یوئےا س حادثے میں اب تک 24 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے اور تقریبا ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو ندی سے ریسکیو کیا جارہا ہے۔ جانکاری کےمطابق کوٹہ کے دادی باڑی سے ایک کنبے کے لوگ شادی تقریب میں شامل ہونے سوائی مادھو پور جارہے تھے اور راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔ یہاں پاپڑی گاؤں کے پاس کوٹہ۔لال سوٹ میگا ہائی وے پر بس بے قابو ہوکر ندی میں جاگری۔ ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ آگے کا ٹائر (پہیہ) نکلنے کے بعد بس بے قابو ہوگئی تھی۔


bundi, bus falls into mej river


 


بوندی کے ضلع کلکٹر انتر سنگھ نہرہ نے بتایا کہ یہ حادثہ سوائی مادھو پور جاتے ہوئے ہوا۔ بس ندی میں گرنے کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم امدادی اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ اب تک 12 تا 13 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے اور بس میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
First published: Feb 26, 2020 12:28 PM IST