ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس انڈسٹریز نے بنایا سب سے بڑا ریکارڈ! مارکیٹ کیپ 10لاکھ کروڑ سے متجاوز

ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں آئی تیزی کے مدنظر کمپنی کا مارکیٹ کیپ اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

  • Share this:
ریلائنس انڈسٹریز نے بنایا سب سے بڑا ریکارڈ! مارکیٹ کیپ 10لاکھ کروڑ سے متجاوز
ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں آئی تیزی کے مدنظر کمپنی کا مارکیٹ کیپ اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ممبئی۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کی مارکیٹ کیپ 10 لاکھ کروڑ روپئے کے پار پہنچ گئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز ایسا کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ ریلائنس کے شئیر میں آئی تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کیپ میں اچھال آیا ہے۔ این ایس ای یعنی نیشن اسٹاک ایکسچینج پر ریلائنس کا شئیر فی الحال (10:41 اے ایم) 0.50 فیصدی سے زیادہ کی تیزی کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ یہ 1580 روپئے اوپر بنا ہوا ہے۔


ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں آئی تیزی کے مدنظر کمپنی کا مارکیٹ کیپ اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ شئیر نے ایک ہفتے میں 2 فیصدی، ایک مہینے میں 10 فیصدی، تین مہینے میں 24 فیصدی، 9 مہینے میں 29 فیصدی اور ایک سال میں 40 فیصدی کا زبردست ریٹرن دیا ہے۔


reliance-industries-GFX-Image-1

اگر کسی سرمایہ کار نے ریلائنس کے آئی پی او میں 10 ہزار روپئے لگائے ہوتے تو اس کی کل رقم بڑھ کر 2.10 کروڑ روپئے ہو جاتی۔ آپ کو بتا دیں کہ پچھلے 42 سال میں ریلائنس کے شئیر نے 2,09,900 فیصدی کا ریٹرن دیا ہے۔

reliance-industries-GFX-Image-2

اگر ابھی بھی کوئی سرمایہ کار ریلائنس کے شئیر میں پیسہ لگانا چاہتا ہے تو اس کے پاس اچھا موقع ہے۔ کیونکہ کئی بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے خریداری کی صلاح دی ہے۔ امریکی ریٹنگ ایجنسی مورگن اسٹینلی نے ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر کو اوورویٹ ریٹنگ دی ہے۔ ساتھ ہی شئیر کا ہدف 28 فیصدی بڑھا کر 2000 روپئے کر دیا ہے۔
First published: Nov 28, 2019 11:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading