ہوم » نیوز » No Category

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کنور سنگھ تنور کے بیٹے کو کال گرل نے لوٹ لیا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ کنور سنگھ تنور کے بیٹے میہر سنگھ تنور کو یہاں کلینا میں ایک پانچ ستارہ ہوٹل کے باہر کال گرل اور اس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر چاقو دکھا کر لوٹ لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 19, 2015 12:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کنور سنگھ تنور کے بیٹے کو کال گرل نے لوٹ لیا
علامتی تصویر

ممبئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ کنور سنگھ تنور کے بیٹے میہر سنگھ تنور کو یہاں کلینا میں ایک پانچ ستارہ ہوٹل کے باہر کال گرل اور اس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر چاقو دکھا کر آج لوٹ لیا۔


وکولہ پولیس ذرائع کے مطابق اترپردیش کے امروہہ سے ممبر پارلیمنٹ مسٹر تنور کے بیٹے میہر سنگھ تنور (40) حال ہی میں ایک کاروبار کے سلسلے میں شہر آئے تھے۔ انہوں نے کال گرل بلانے کیلئے ’اسکورٹ سروس پروائڈر‘ کو فون کیا جس کے بعد کال گرل ہوٹل کے باہر آئی۔ جب وہ ہوٹل کے باہر گئے تو لڑکی کی کار کے ڈرائیور نے ایم پی کےبیٹے کے پیٹ سے چاقو لگا دیا اور پیسوں کا مطالبہ کیا۔ میہر نے ڈر کر اسے ڈیڑھ لاکھ روپئے دے دیئے۔


انہوں نےبتایا کہ میہر نے اس کے بعد پولیس کنٹرول روم میں فون کیا اور واقعہ کی اطلاع دی۔ انہوں نےکچھ دیر بعد خود تھانہ پہنچ کر کال گرل سمیت دو نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرایا۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے قصورواروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

First published: Aug 19, 2015 08:08 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading