உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتانی دہشت گرد کو ڈنر پر مدعو کیا

    اس پارٹی میں فلم صنعت کے کئی مشہور چہرے نظر آئے تھے۔ اس پارٹی میں خالصتان دہشت گرد جسپال اٹوال کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔

    اس پارٹی میں فلم صنعت کے کئی مشہور چہرے نظر آئے تھے۔ اس پارٹی میں خالصتان دہشت گرد جسپال اٹوال کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔

    کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے دی گئی ڈنر پارٹی میں خالصتان حامی دہشت گرد جسپال اٹوال کو بھی دیکھا گیا۔

    • Share this:

      ممبئی۔ کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے دی گئی ڈنر پارٹی تنازعات میں گھرتی نظر آ رہی ہے۔ ممبئی میں منگل کی رات ہونے والی اس پارٹی میں خالصتان حامی دہشت گرد جسپال اٹوال کو بھی دیکھا گیا۔ ٹروڈو کے خاندان نے جسپال کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


      جسپال اٹوال ممنوعہ انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن میں سرگرم رہ چکا ہے۔ ڈنر کے دوران اس نے کینیڈین وزیر اعظم کی بیوی سوفی ٹروڈو اور لبرل کابینہ منسٹر (انفراسٹرکچر منسٹر) امرجیت سوہی کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔


      بتا دیں کہ کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ ہندوستان کی الگ الگ ریاستوں میں گھوم رہے ہیں اور پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔




      امرجیت سوہی (بائیں) کے ساتھ جسپال اٹوال (دائیں)۔
      امرجیت سوہی (بائیں) کے ساتھ جسپال اٹوال (دائیں)۔

      دورے کے دوران ہی کناڈا کے وزیر اعظم نے 20 فروری کو ممبئی میں ایک ڈنر  پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ اس پارٹی میں فلم صنعت کے کئی مشہور چہرے نظر آئے تھے۔ اس پارٹی میں خالصتان دہشت گرد جسپال اٹوال کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔

      First published: