ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مرکز نے نیم فوجی دستوں کی 31 کمپنیاں گجرات بھیجیں

گجرات میں پٹیل برادری کو دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) میں شامل کرکے ریزرویشن کا فائدہ دینے کے مطالبہ پر کل ہوئے زبردست تشدد کے دوران وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کے رابطے میں ہے اور وہاں نیم فوجی دستوں کی 31 کمپنیاں بھیجی گئی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 26, 2015 10:58 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مرکز نے نیم فوجی دستوں کی 31 کمپنیاں گجرات بھیجیں
گجرات میں پٹیل برادری کو دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) میں شامل کرکے ریزرویشن کا فائدہ دینے کے مطالبہ پر کل ہوئے زبردست تشدد کے دوران وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کے رابطے میں ہے اور وہاں نیم فوجی دستوں کی 31 کمپنیاں بھیجی گئی ہیں۔

نئی دہلی۔ گجرات میں پٹیل برادری کو دیگر پسماندہ طبقہ ،او بی سی، میں شامل کرکے ریزرویشن کا فائدہ دینے کے مطالبہ پر کل ہوئے زبردست تشدد کے دوران وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کے رابطے میں ہے اور وہاں نیم فوجی دستوں کی 31 کمپنیاں بھیجی گئی ہیں۔


وزارت داخلہ کے باوثوق ذرائع نے یہاں بتایا کہ ریاستی حکومت کی درخواست پر وہاں نیم فوجی دستوں کی 31 کمپنیاں بھیجی گئی ہیں اور مرکزی حکومت صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابھی ریاست میں فوج تعینات نہیں کی جا رہی ہے۔


واضح رہے کہ پٹیل برادری کے نوجوان لیڈر ہاردک پٹیل کی قیادت میں پٹیل برادری کو ریزرویشن دیئے جانے کے مطالبے پر کل احمد آباد میں ایک بڑی ریلی کرنے کے بعد بلا اجازت دھرنے پر بیٹھنے کے الزام میں ہاردک پٹیل کو حراست میں لے لیا گیا تھاجس سے مشتعل ہوکر پٹیل مظاہرین نے کئی شہروں میں متعدد مقامات پر پتھراؤ، آتش زنی، توڑ پھوڑ اور تشدد کی وارداتوں کو انجام دیا۔حالات پر قابو پانے کے لئے نو تھانہ علاقوں میں کرفیو لگایا گیا ہے۔

First published: Aug 26, 2015 10:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading