உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میرے خلاف منظم طریقے سے کارروائی کی جارہی ہے : چھگن بھجبل

    ممبئی: بدعنوانیوں کے معاملات کا سامنا کرنے والے مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلی چھگن بھجبل نے آج یہاں ان پرعائد تمام الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ سیاسی دباؤکے تحت ان کے خلاف سرکاری مشنریوں کا استعمال کر کے بی جے پی قیادت والی مرکزی و ریاستی حکومت ان کے اور ان کے اہل خانہ سے سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی: بدعنوانیوں کے معاملات کا سامنا کرنے والے مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلی چھگن بھجبل نے آج یہاں ان پرعائد تمام الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ سیاسی دباؤکے تحت ان کے خلاف سرکاری مشنریوں کا استعمال کر کے بی جے پی قیادت والی مرکزی و ریاستی حکومت ان کے اور ان کے اہل خانہ سے سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔

      نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر دفتر میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چھگن بھجبل نے کہا کہ دہلی کے مہاراشٹر سدن اور دیگر معاملات میں ان کے خلاف بدعنوانیوں کے بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے نیز اس معاملے میں حالیہ حکومت کے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے اعلی افسران سمیت متعلقہ وزیر نے بھی انہیں کلین چٹ دیا ہے۔

      اس کے باوجود بھی ان کے خلاف ایک منظم طریقہ سے ان کی عوامی شبیہ کو خراب کرنے کے ارادے سے کارروائی کی جا رہی ہے ۔ چھگن بھجبل نے کہا کہ محکمہ انفورسمینٹ ڈپارٹمنٹ (ای ڈی ) اور انسداد رشوت ستانی محکمہ (اینٹی کرپشن بیورو)نے ان سے ذاتی طور پر اور ان کے فرزندو بھتیجے سے گھنٹوں تفتیش کی تھی اور ان کے بیانات کا اندراج بھی کیا تھا۔

      نیز افسران اس بات سے مطمئن تھے کہ کسی بھی معاملے میں بدعنوانی نہیں کی گئی ہے اس کے باوجود بھی جن افسران نے ان سے چند ماہ قبل تفتیش کی تھی ان کا تبادلہ کیا گیا اور ان کے ذمہ سے یہ ذمہ داریاں ہٹانے کے بعد نئے افسران کی تقرری کر کے ایک منصوبہ بند طریقے سے ان کے خلاف یہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔

      گزشتہ کئی دنوں سے بھجبل نے اخبارات اور ٹی وی کو جو بیان دیا ہے آج اس کو دوہراتے ہوئے سابق نائب وزیر اعلی نے مزید کہا کہ چونکہ ان کا تعلق پسماندہ طبقات سے ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت میں موجود بھگوا طاقتیں ان کے خلاف کمر بستہ ہو گئی ہیں ۔

      First published: