اجمیر: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایچ ایل دتو نے آج معہ خاندان حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کی زیارت کی اور مزار اقدس پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
خادم مقدس معینی نے جسٹس دتو کو زیارت کرائی اور دستاربندی کی۔ انجمن کمیٹی کی طرف سے اس کے جنرل سکریٹری واحد حسین انگارا نے یادگاری نشان پیش کیا اور کمیٹی کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقعہ پر راجستھان ہائی کورٹ کے جسٹس اجیت سنگھ اور جیوڈیشنل سروس کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس اجمیر سے سیدھے پشکر پہنچے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ ویدک منتروں کے ورد کے ساتھ گئو گھاٹ پر سرور کی پوجا ارچنا کی۔ انہوں نے پرجاپتا برہما مندر کے درشن کئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔