مہاراشٹر میں وقف اراضی گھوٹالہ کی سی آئی ڈی انکوائری کاحکم ، ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل کا مطالبہ تسلیم
حکومت مہاراشٹر نے گزشتہ روز اسمبلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے امتیازجلیل کے اس مطالبے کو تسلیم کرلیا ہے کہ وقف زمین گھوٹالےکے تعلق سے سی آئی ڈی انکوائری کرائی جائے
حکومت مہاراشٹر نے گزشتہ روز اسمبلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے امتیازجلیل کے اس مطالبے کو تسلیم کرلیا ہے کہ وقف زمین گھوٹالےکے تعلق سے سی آئی ڈی انکوائری کرائی جائے
ممبئی: حکومت مہاراشٹر نے گزشتہ روز اسمبلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے امتیازجلیل کے اس مطالبے کو تسلیم کرلیا ہے کہ وقف زمین گھوٹالےکے تعلق سے سی آئی ڈی انکوائری کرائی جائے۔ اقلیتی امور کے وزیردلیپ کامبلے نے ایوان میں اعلان کیاکہ حکومت امتیازجلیل کے مطالبہ پر کارروائی کرتے ہوئے سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیتی ہے ۔ امتیاز جلیل نے کل اسمبلی کے ایوان میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سی آئی ڈی تحقیقات کرائی جائے ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ مہاراشٹر میں کس طرح یتیم اور بے کس ومجبور بیواوں کے لیے وقف زمین کا دھناسیٹھ استعمال کررہے ہیں- انہوں نےکہاکہ حکومت 300روپے بجٹ میں بھیک میں دینے کے بجائے مسلمانوں کو ان کی وقف کردہ زمین واپس لوٹا دے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔