مغربی بنگال میں ہم جماعت ساتھیوں نے نابالغ لڑکی کی شادی روک دی، ہیڈ ماسٹرنےیوں کی تعریف
مالی پریشانیوں کی وجہ سے اس کی جلد شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
کیش پور بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر دیپک کمار گھوش (Dipak Kumar Ghosh) نے کہا کہ اس کے خاندان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 18 سال کی ہونے سے پہلے اس سے شادی نہیں کریں گے۔ لڑکی کے پڑوسیوں نے بتایا کہ اس کے خاندان نے مالی پریشانیوں کی وجہ سے اس کی جلد شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
دوست درحقیقت دوست ہوتا ہے، ان دوستوں میں بھی بہت سے دوست زندگی کے ہر لمحوں میں ساتھ دیتے ہیں اور کئی تو صرف دوست برائے دوست ہوتے ہیں لیکن اس دوست کا احسان ہمیشہ یاد رہتا ہے، جو کہ کسی مشکل وقت میں کام آتا ہے۔ مغربی بنگال کے مغربی ضلع مدنا پور میں ایک نابالغ طالب علم کو ہفتے کے روز اس کا احساس ہوا، جب اس کے ہم جماعتوں نے اسے اس کی مرضی کے خلاف شادی کرنے سے روکنے کے لیے مداخلت کی۔
گولار کے گولار سشیلا ہائی اسکول (Golar Sushila High School) کے نویں جماعت کے طلبہ نے دیکھا کہ ان کا ہم جماعت طالب علم پچھلے ایک ہفتے سے اسکول نہیں جا رہا ہے۔ ایک بار جب انہیں پتہ چلا کہ اس کی شادی طے ہو گئی ہے، تو کئی طلبہ اس کے گھر پہنچ گئے اور اسے اسکول واپس آنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے لڑکی کے گھر والے اسے چپکے سے پچھلے دروازے سے دولہے کے گھر لے گئے۔ جب طلبہ کو اس بات کا علم ہوا تو وہ دولہے کے گھر گئے اور غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج کرنے کی دھمکی دی۔ پریشانی سے بچنے کے لیے دولہے کے اہل خانہ نے اسے مشتعل طلبہ کے حوالے کر دیا، جو لڑکی کو واپس اپنے اسکول لے گئے۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر سریش چندر پاڈیا (Suresh Chandra Padia) نے طالب علموں کی تعریف کی اور کہا کہ شادی صرف ان کے عزم کی وجہ سے ٹال گئی۔
کیش پور بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر دیپک کمار گھوش (Dipak Kumar Ghosh) نے کہا کہ اس کے خاندان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 18 سال کی ہونے سے پہلے اس سے شادی نہیں کریں گے۔
لڑکی کے پڑوسیوں نے بتایا کہ اس کے خاندان نے مالی پریشانیوں کی وجہ سے اس کی جلد شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔