ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان : ہنومان جینتی جلوس پر پتھراو کے بعد تشدد ، پولیس سمیت تقریبا ایک درجن افراد زخمی

راجستھان کے پالی ضلع کے جیتارن قصبہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجستھان : ہنومان جینتی جلوس پر پتھراو کے بعد تشدد ، پولیس سمیت تقریبا ایک درجن افراد زخمی
 راجستھان کے پالی ضلع کے جیتارن قصبہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے۔ فوٹو : فیس بک

جے پور : راجستھان کے پالی ضلع کے جیتارن قصبہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہنومان جیتنی پر نکالے گئے جلوس پر پتھراو کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تشدد میں  پولیس اہلکاروں سمیت تقریبا ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھ گاڑیوں اور کچھ دکانوں کو بھی آگ کے حوالے کردیا گیا۔

ضلع افسر سدھیر کمار شرما نے بتایا کہ حالات پر قابو پانے کیلئے کیلئے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب ہنومان جینتی کا جلوس قصبے کے مین بازار سے ہوکر گزر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اچانک کچھ لوگوں نے جلوس پر پتھراو شروع کردیا ، جس سے لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بھی پتھراو شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد شہر میں تشدد اور آگ زنی بھڑگ گئی ، جس میں مسافر بسوں سمیت تقریبا آدھا درجن گاڑیوں ، دکانوں اور چھوٹے مال کو آگ کے حوالے کردیا گیا۔

First published: Apr 01, 2018 12:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading