ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ناندیڑ میں مسلم طلبہ کیلئے مسابقتی امتحانات کا انعقاد، تین ہزار طلبہ نے کی شرکت

مسابقتی امتحانات میں مسلم طلبہ کی حصہ داری دیگر طلبہ کے مقابلہ کافی کم پائی جاتی ہے ۔ اس کمی کو دورکرنے کیلئے ناندیڑ میں حمزہ ایجوکیشن سوسائٹی نے پہل کرتے ہوئے ہائی اسکول اور جونیئر کالج کی سطح پر طلبہ کے لئے مسابقتی امتحانات کا اہتمام کیا

  • ETV
  • Last Updated: Dec 28, 2016 11:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ناندیڑ میں مسلم طلبہ کیلئے مسابقتی امتحانات کا انعقاد، تین ہزار طلبہ نے کی شرکت
مسابقتی امتحانات میں مسلم طلبہ کی حصہ داری دیگر طلبہ کے مقابلہ کافی کم پائی جاتی ہے ۔ اس کمی کو دورکرنے کیلئے ناندیڑ میں حمزہ ایجوکیشن سوسائٹی نے پہل کرتے ہوئے ہائی اسکول اور جونیئر کالج کی سطح پر طلبہ کے لئے مسابقتی امتحانات کا اہتمام کیا

ناندیڑ : مسابقتی امتحانات میں مسلم طلبہ کی حصہ داری دیگر طلبہ کے مقابلہ کافی کم پائی جاتی ہے ۔ اس کمی کو دورکرنے کیلئے ناندیڑ میں حمزہ ایجوکیشن سوسائٹی نے پہل کرتے ہوئے ہائی اسکول اور جونیئر کالج کی سطح پر طلبہ کے لئے مسابقتی امتحانات کا اہتمام کیا ۔ اس مرتبہ امتحان میں ضلع سطح پر تقریبا تین ہزار طلبہ نے شرکت کی اور ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ۔

جوکیشن سوسائٹی کے تحت ناندیڑ ضلع کے دھرم آباد شہر میں ایک اردو اسکول چلایا جارہا ہے ۔ ان دنوں یہ ادارہ مسلم طلبہ میں مسابقتی امتحانات کا جذبہ پروان چڑھانے کی کوشش میں مصروف ہے ۔ اسی کے تحت سال رواں مسابقتی امتحانات کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں شریک ہونے والے طلبہ کی رہنمائی کے لیے ادارہ کی جانب سے عام معلومات پر مبنی باضابطہ ایک نصاب بھی تیار کیا گیا ہے ۔ یہ امتحانات ردا مسابقتی امتحانات کے نام منعقد کرائے جاتے ہیں ۔ ضلع کے 14 تعلقوں میں25 مراکز پر بیک وقت یہ امتحانات کرائے جاتے ہیں ۔

پانچویں سے نویں اور دسویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے الگ الگ دو گروپ بنائے گئے ہیں۔ سال رواں امتحانات کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے امتحانی مراکز پر ممتحن کی حیثیت سے 50 سے زائد اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں ۔ 22 جنوری کو امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ جو طلبہ نمایا کامیابی حاصل کریں گے ، انہیں ایوارڈسے نوازا جائے گا۔

First published: Dec 28, 2016 11:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading