راجستھان کے ضلع الور کے را م گڑھ اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں کانگریس کی امیدوار شافیہ زبیر نے اپنے نزدیکی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو شکست دے دی۔ شافیہ زبیر نے اپنے قریبی حریف بی جے کے امیدوار سکھونت سنگھ کو 12228 ووٹوں سے شکست دی۔
ریاستوں کی مجموعی 200 اسمبلی نشستوں کی 199 سیٹوں پر 7 دسمبر کو انتخابات ہوئے تھے جس میں کانگریس نے 99 سیٹوں پر فتح حاصل کی تھی۔ کانگریس نے اب سو کا عدد پار کر لیا ہے اور برابری پر پہنچ گئی ہے ۔ اسے بی ایس پی سمیت آزادا اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
الور کے رام گڑھ اسمبلی کے حلقے میں شافیہ زبیر کو کل 83،311 ووٹ ملے، جبکہ بی جے پی امیدوار سکھونت سنگھ کو 71،083 ووٹ ملے۔ وہیں، بی ایس پی کے امیدوار جگت سنگھ نے 24،856 ووٹ حاصل کئے۔ رام گڑھ اسمبلی الیکشن کے لئے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے بابو شوبھارام سرکاری آرٹس کالج میں سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی تھی جو 17 مرحلہ میں مکمل ہوئی۔
ریاستوں کی مجموعی 200 اسمبلی نشستوں کی 199 سیٹوں پر 7 دسمبر کو انتخابات ہوئے تھے اور 11 دسمبر کو نتائج کا اعلان ہوا تھا۔ ان میں سے 99 سیٹیں کانگریس نے جیتی تھیں جبکہ بی جے پی کو 73 سیٹیں ملی تھیں۔ الور کے رام گڑھ اسمبلی حلقے میں بی ایس پی کے امیدوار کی موت کے بعد یہاں الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔ بعد میں بی ایس پی نے یہاں سے سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کے بیٹے جگت سنگھ کو کھڑا کیا ۔
رام گڑھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 625 ووٹر ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 10 ہزار 497 خاتون ووٹر اور ایک لاکھ 46 ہزار 613 مرد ووٹر ہیں۔
یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔