مہاراشٹر: کانگریس کا بڑا مطالبہ، نہیں چاہئے نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ، لیکن...۔
بتایا جارہا ہے کہ کانگریس نے اسپیکر عہدے کا مطالبہ کردیا ہے۔ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے 28 نومبرکو6:40 بجے شام کومہاراشٹرکے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 27, 2019 03:50 PM IST

مہاراشٹرمیں کانگریس نے اسپیکر عہدے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ممبئی: مہاراشٹرمیں کانگریس- این سی پی اورشیوسینا کی اتحادی حکومت کی تشکیل کی تیاری میں ہے۔ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے جمعرات کو وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ اس کے بعد وزیراوردیگرعہدوں کا بھی فیصلہ لیا جائے گا۔ اس درمیان ذرائع کے حوالے سے خبرہے کہ کانگریس نے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کانگریس نے نائب وزراعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکارکردیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کی جگہ کانگریس اسپیکرکے عہدے کا مطالبہ کررہی ہے۔
ہمیشہ فیصلہ نہیں ہونے کی بات
اس سے قبل تک کانگریس ہمیشہ نائب وزیراعلیٰ عہدے کولے کرفیصلہ نہ ہونے کی بات کرتی نظرآئی ہے۔ یہاں تک کہ نائب وزیراعلیٰ کی بات پرکہنے کوتو کانگریس کے ذرائع نے دوچارنام پہلے ہی اشارہ دے دیئے تھے، لیکن اس بات کی کسی بھی لیڈرنے کوئی تصدیق نہیں کی۔
میں تواین سی پی میں ہوں، تھا اوررہوں گا
ادھو ٹھاکرے کل لیں گے حلف
شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے 28 نومبرکو مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ خبرہے کہ وہ 28 نومبرکو شام 6:40 بجے عہدے اوررازداری کا حلف لیں گے، جس میں پورے ملک سے عظیم ہستیاں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزمنگل کو ڈرامائی اندازمیں دیویندرفڑنویس نے تین روزکے بعد وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس سے قبل ادھو ٹھاکرے نے کانگریس اوراین سی پی کے ساتھ مل کر 'مہاراشٹروکاس اگھاڑی' کی تشکیل کی تھی۔