உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلمان دوسال میں خود کودوسرے درجہ کا شہری محسوس کررہے ہیں: بھائی جگتاپ

    ممبئی۔ مہاراشٹرمیں مزدورتنظیموں سے وابستہ کانگریس کے سنیئرلیڈراورایم ایل سی بھائی جگتاپ نے یہاں مرکزکی نریندرمودی حکومت پرالزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ دوسال کے دوران ملک کی سب سے بڑی اقلیت بلکہ دوسری بڑی اکثریت خود کو موجودہ سرکار کی جانبداری پالیسیوں اور کارروائیوں کے سبب دوسرے درجہ کا شہری محسوس کررہی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ مہاراشٹرمیں مزدورتنظیموں سے وابستہ کانگریس کے سنیئرلیڈراورایم ایل سی بھائی جگتاپ نے یہاں مرکزکی نریندرمودی حکومت پرالزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ دوسال کے دوران ملک کی سب سے بڑی اقلیت بلکہ دوسری بڑی اکثریت خود کو موجودہ سرکار کی جانبداری پالیسیوں اور کارروائیوں کے سبب دوسرے درجہ کا شہری محسوس کررہی ہے۔ اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن (یوجے اے ) کے پریس سے بات چیت پروگرام کے تحت اردوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھائی جگتاپ نے کہا کہ مودی سرکاراور موجودہ مہاراشٹرکی دیویند فڑنویس حکومت کی اقلیت مخالف پالیسیوں کے سبب اقلیتی فرقہ خوف زدہ ہے اور یہ عمل ملک کی جمہوریت اور سیکولرزم کے لیے انتہائی نقصاندہ ہے۔اس کے لیے اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔

      بھائی جگتاپ نے مزید کہا کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران عوام ’اچھے دنوں‘کے لیے ترس گئے ہیں اور نہ ہی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ سرکار عوام میں آپسی تفرقہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال سکے ۔ سابق بی جے پی لیڈر ارون شوری کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ مودی جس انداز میں سرکار چلا رہے ہیں ،اس سے یہ لگتا ہے کہ مستقبل میں ملک میں بحرانی کیفیت طاری ہوسکتی ہے ،اس کا اظہار بی جے پی کے سنیئر رہنماء ایل کے اڈوانی بھی کرچکے ہیں۔

      واضح رہے کہ حال میں تشکیل دی جانے والی اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن (یوجے اے )کا  مختلف سیاسی رہنماؤں اور شعبے حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

      First published: