உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی کی درگاہ اجمیرمیں حاضری، ملک میں امن وسکون،خوشحالی اوربھائی چارہ کیلئے دعا، مندرکے بھی کئےدرشن

    کانگریس صدرراہل گاندھی درگاہ اجمیر شریف میں عقیدت کے پھول پیش کرتے ہوئے۔

    کانگریس صدرراہل گاندھی درگاہ اجمیر شریف میں عقیدت کے پھول پیش کرتے ہوئے۔

    کانگریس صدرنے پہلے درگاہ پہنچ کرخواجہ صاحب کی مزارپرلال رنگ کی سنہرے کام والی مخملی چادرچڑھائی۔ اس کے بعد گاندھی خاندان کے خادم سید عبدالغنی گردے جی نے راہل گاندھی کودرگاہ کی زیارت کرائی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اجمیر: کانگریس کے قومی صدرراہل گاندھی نے راجستھان میں آج اپنے انتخابی جلسے سے پہلے اجمیرمیں درگاہ خواجہ معین الدین حسن چشتی پرحاضری دی اورپشکرمیں واقع برہما مندرکے درشن کئے۔
      راہل گاندھی نے پہلے درگاہ پہنچ کرخواجہ صاحب کی مزارپر لال رنگ کی سنہرے کام والی مخملی چادرچڑھائی اورعقیدت کےپھول پیش کرکے ملک میں امن وسکون،خوشحالی اوربھائی چارے کی دعاکی۔ گاندھی خاندان کے خادم سید عبدالغنی گردے جی نے راہل گاندھی کو درگاہ کی زیارت کرائی۔
      اس سےپہلے درگارہ کے نظام گیٹ پر خادم خاندان کے گردے جی کے علاوہ سید زہیب چشتی اور سید یاسرگردے جی نے راہل گاندھی کا خیرمقدم کیا۔ پھرانہیں بلند دروازے سے محفل خانے سبیلی گیٹ، شاہ جہانی مسجد، پائتیں دروازے ہوتے ہوئے مزارشریف میں حاضری دلوائی۔

      اس موقع پر پارٹی کے راجستھان انچارج اویناش رائے پانڈے، قومی جنرل سکریٹری اشوک گہلوت، ریاستی صدرسچن پائلٹ، راجستھان اسسٹنٹ انچارج قاضی نظام الدین، کانگریس لیڈر راجیو شکلا، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹررگھو شرما، شہر کے صدروجے جین موجود تھے۔ حاضری کے بعد لوٹتے وقت خادموں کی دونوں تنظیم انجمن یادگاراورانجمن سید زادگان کے صدراور جنرل سکریٹریوں کی جانب سے ان کا استقبال کیاگیا۔ درگاہ کمیٹی نے بھی مومنٹوتحفہ میں دیا۔





      اس کے بعد راہل گاندھی تیرتھ  راج پشکرپہنچے، جہاں انہوں نے برہما گھاٹ پہنچ کرپشکر سروورپرپوجا ارچنا کی۔ پشتینی پروہت نندلال کول کے بیٹے پنڈت راج ناتھ کول نے انہیں پوجا کرائی۔ اس کے بعد انہوں نے برہما مندرکے درشن کئے۔ اس موقع پرانہیں یادگار تصویروں کا ایلبم بھی تحفہ میں دیا گیا۔ اس کے بعد راہل گاندھی کا جیسلرمیرضلع کے پوکرن میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:  راہل گاندھی کی پھٹکار کے بعد سی پی جوشی نے مانگی معافی، پی ایم مودی کی ذات پر اٹھائے تھے سوال

      یہ بھی پڑھیں:   راہل کا وزیراعظم پر حملہ: دلی میں ’’ چوکیدار ہی چور‘‘ نامی ایک کرائم تھرلر چل رہا ہے

      یہ بھی پڑھیں:   رافیل معاملہ پر مجھ سے 15 منٹ بحث کرلیجئے، راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی کو چیلنج
      First published: