ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: احمد پٹیل بولے۔ بی جے پی کی حرکت نے جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑا دیں

مہاراشٹر میں ہفتہ کی صبح تیزی سے بدلتے سیاسی واقعات کے بعد این سی پی اور شیوسینا نے مشترکہ پریس کانفرنس کر کے بی جے پی پر نشانہ سادھا۔ اس کے بعد کانگریس نے الگ سے پریس کانفرنس کر کے بی جے پی پر حملہ بولا۔

  • Share this:
مہاراشٹر: احمد پٹیل بولے۔ بی جے پی کی حرکت نے جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑا دیں
کانگریس کی اس پریس کانفرنس میں احمد پٹیل کے ساتھ ملک ارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔

ممبئی۔ مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس کے وزیراعلی کا حلف لئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے کہا کہ خفیہ طور پر لی جانے والی حلف برداری سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ غلط کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن مہاراشٹر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ کیونکہ یہ جلدبازی میں لیا گیا قدم ہے اور یہ غلط قدم ہے اور اس سے زیادہ شرمناک کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حرکت نے جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑا دیں۔


احمد پٹیل نے مزید کہا کہ تینوں پارٹیاں (کانگریس،این سی پی ،شیوسینا)ساتھ ہیں اور مجھے بھروسہ ہے کہ ہم ایوان میں اعتماد کے ووٹ میں بی جے پی کوشکست دے دیں گے۔ کانگریس کی پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے تمام اراکین ان کے ساتھ ہیں اور دو ارکان اسمبلی اپنے حلقے میں ہیں اور جلد ہی ان کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔


مہاراشٹر میں ہفتہ کی صبح تیزی سے بدلتے سیاسی واقعات کے بعد این سی پی اور شیوسینا نے مشترکہ پریس کانفرنس کر کے بی جے پی پر نشانہ سادھا۔ اس کے بعد کانگریس نے الگ سے پریس کانفرنس کر کے بی جے پی پر حملہ بولا۔ کانگریس کی اس پریس کانفرنس میں احمد پٹیل کے ساتھ ملک ارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی اور قانونی طور پر اس کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔


احمد پٹیل نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔ بینڈ باجہ اور بارات کے بغیر ہی وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے حلف لے لیا۔ کہیں نہ کہیں کچھ غلط ضرور ہوا ہے۔ سب کچھ چھپا کر کیا گیا۔ بے شرمی کی ساری حدیں پار کر دیں۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Nov 23, 2019 03:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading