உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    احمد پٹیل کا انتقال، سونیا گاندھی نے کہا۔ ایک ایسا ساتھی کھو دیا جس کا کوئی بدل نہیں، راہل نے کہا سچا مشیر کھو دیا

    سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کی فائل فوٹو: گیٹی امیجیز

    سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کی فائل فوٹو: گیٹی امیجیز

    کانگریس صدر سونیا گاندھی نے احمد پٹیل کی وفات پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ’’احمد پٹیل کے انتقال سے انہوں نے ایک ایسا ساتھی کھو دیا ہے جس کی پوری زندگی کانگریس پارٹی کے لئے وقف تھی۔ ان کی وفاداری، مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہنا اور سخاوت ان کی کچھ ایسی خوبیاں تھیں جو ان کو دوسروں سے جدا کرتی تھیں''۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کا آج صبح انتقال ہو گیا۔ کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد احمد پٹیل کو گرو گرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ احمد پٹیل کے بیٹے فیصل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال آج صبح ساڑھے تین بجے ہوا۔ فیصل نے بتایا کہ ان کے والد ایک ماہ پہلے کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ انہوں نے لوگوں سے کورونا سے تحفظ کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کسی کو ان کی طرح دکھ نہ سہنا پڑے۔

      کانگریس صدر سونیا گاندھی نے احمد پٹیل کی وفات پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ’’احمد پٹیل کے انتقال سے انہوں نے ایک ایسا ساتھی کھو دیا ہے جس کی پوری زندگی کانگریس پارٹی کے لئے وقف تھی۔ ان کی وفاداری، مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہنا اور سخاوت ان کی کچھ ایسی خوبیاں تھیں جو ان کو دوسروں سے جدا کرتی تھیں۔ میں نے ایک ایسا کامریڈ ،دوست اور وفادار ساتھی کھو دیا ہے جس کاکوئی بدل نہیں ہے۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کےساتھ ہوں اور ہر ممکن مدد کے لئے حاضر ہوں''۔


      وزیر اعظم مودی کا اظہار تعزیت

      وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’احمد پٹیل جی کے انتقال سے دکھی ہوں۔ انہوں نے عوامی زندگی میں طویل وقت تک سماج کی خدمت کی ہے۔ اپنے تیز دماغ کے لئے جانے جانے والوں میں احمد پٹیل کا کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے میں تعاون ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
      ان کے بیٹے فیصل سے بات کرکے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بھگوان سے دعا ہے کہ احمد بھائی کی روح کو سکون پہنچے''۔


      راہل نے کہا۔ سچا مشیر کھو دیا

      وہیں، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے احمد پٹیل کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اپنا ایک ستون کھو دیا ہے۔ راہل گاندھی نے احمد پٹیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’یہ دکھ بھرا دن ہے۔ احمد پٹیل کانگریس پارٹی کے ستون تھے۔ انہوں نے کانگریس میں ہی سانس لی، کانگریس کے لئے یہ جئے اور بحران کے دور میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ وہ پارٹی کا اثاثہ تھے۔ ہم ان کو ہمیشہ یاد کریں گے۔ متاثرہ کنبے کے تئیں میری تعزیت۔‘‘


      دوسری طرف، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی ان کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے  ہوئے کہا، ’’احمد جی بے حد سمجھدار اور تجربہ کار رہنما تھے۔ میں ان سے ہمیشہ غور و خوض کرتی اور ان کی صلاح لیا کرتی تھی۔ وہ ہمارے سچے دوست تھے۔ ان کے انتقال سے کانگریس کو گہرا نقصان ہوا ہے۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔‘‘


      کانگریس مواصلاتی محکمے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا،’’الفاظ نہیں ہیں۔ ہر چھوٹا بڑا، دوست ،ساتھ ،مخالف بھی ایک ہی نام سے احترام دیتا تھا ’احمد بھائی‘۔ وہ جنہوں نے ہمیشہ سچائی اور فرض نبھایا ،وہ جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کو ہی خاندان مانا ،وہ جنہوں نے ہمیشہ سیاسی لکیریں مٹا کر پارٹیوں پر چھاپ چھوڑی، اب بھی یقین نہیں آتا۔۔۔الوداع ،احمد جی۔‘‘

      یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: