ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گوا کی خاتون کانگریس سکریٹری کا الزام، ' بی جے پی لیڈر کے حامی نے دی گینگ ریپ کی دھمکی'۔

کانگریس سکریٹری نے کہا کہ شروڈكر کے حامی ان کے خلاف تشہیر کئے جانے پر گینگ ریپ اور قتل کی دھمکی دے رہے ہیں

  • Share this:
گوا کی خاتون کانگریس سکریٹری کا الزام، ' بی جے پی لیڈر کے حامی نے دی گینگ ریپ کی دھمکی'۔
گوا کی ریاستی کانگریس سیکرٹری دیا شیٹکر

گوا کی ریاستی کانگریس سکریٹری نے بی جے پی لیڈر سبھاش شروڈكر پر سنگین الزام لگایا ہے۔ کانگریس سکریٹری نے کہا کہ شروڈكر کے حامی ان کے خلاف تشہیر کئے جانے پر گینگ ریپ اور قتل کی دھمکی دے رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، پولیس شکایت میں گوا کی ریاستی کانگریس سیکرٹری دیا شیٹکر نے دعوی کیا کہ اتوار کی صبح شروڈكر کے ایک حامی نے انہیں فون کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے گینگ ریپ کی دھمکی دیتے ہوئے توہین آمیز اور فحش زبان کا بھی استعمال کیا۔


شیٹکر نے کہا کہ انہیں شروڈکر کے انتخابی حلقے میں داخل نہیں ہونے کی دھمکی دی گئی۔ انہوں نے خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ شروڈكر کے حامی انہیں گینگ ریپ کی دھمکی دے کر پریشان کر رہے ہیں۔. کانگریس سیکرٹری کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کر لی ہے۔


بتا دیں کہ شروڈکر گوا اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ کا عہدہ چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ تاہم شروڈکر نے ابھی تک الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔

First published: Nov 05, 2018 12:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading