نئی دہلی۔ راجستھان کے بی جے پی ممبر اسمبلی گیاندیو آہوجا نے ایک بار پھر عجیب و غریب بیان دیا ہے۔ آہوجا نے کہا کہ وہ نمبر دو کا پیسہ خود عطیہ میں خرچ کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے ہیں۔ آہوجا نے کہا کہ افسران اگر ہمیں دو نمبر کے پیسے کا آفر کریں تو اس پیسے کو مندر، گرودوارے اور گوشالاوں پر خرچ کرنے کے علاوہ غریب بچیوں کی شادی پر خرچ کرنا پسند کریں گے۔
آہوجا یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھواڑی کے ایک تاجر کو 25 لاکھ کا فائدہ ہوا تو انہوں نے پارٹی میں چندہ دینے کی بات کہی لیکن میں نے ان سے کہا کہ پارٹی کے لئے تو پیسہ آتا رہتا ہے آپ ایک لاکھ 11 ہزار روپے مال پور کے گرودوارے میں جمع کرا دیں۔ بتا دیں کہ آہوجا اس سے پہلے بھی تنازعات میں رہے ہیں۔ انہوں نے جے این یو کو لے کر کہا تھا کہ جے این یو میں روزانہ 3 ہزار بیئر کین اور اتنے ہی کنڈوم ملتے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔