ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں دھیمی ہوئی کورونا وائرس کی رفتار ، 24 گھنٹوں میں سامنے آئے 48 ہزار نئے معاملات

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے ، لیکن گزشتہ دو دنوں سے یہاں کورونا کے نئے معاملات کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے ۔ ہفتہ کو نئے معاملات کی تعداد جہاں 53605 تھی ہیں اتوار کو کم ہوکر 48401 ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں دھیمی ہوئی کورونا وائرس کی رفتار ، 24 گھنٹوں میں سامنے آئے 48 ہزار نئے معاملات
کورونا وائرس کی دوسری لہر نے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے ، لیکن گزشتہ دو دنوں سے یہاں کورونا کے نئے معاملات کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے ۔ ہفتہ کو نئے معاملات کی تعداد جہاں 53605 تھی ہیں اتوار کو کم ہوکر 48401 ہوگئی ہے ۔

ممبئی : ملک میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے ۔ کورونا کی بے قابو رفتار کا سلسلہ اس مرتبہ مہاراشٹر سے شروع ہوا تھا ، لیکن اتوار کو آئے اعداد و شمار نے مہاراشٹر میں رہنے والے لوگوں کو تھوڑی راحت ضرور دی ہوگی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 401 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ مریضوں کی یہ تعداد ہفتہ کے تعداد سے پانچ ہزار 204 کم رہی ۔ ہفتہ کو کورونا وائرس کے نئے معاملات کی تعداد 53 ہزار 605 تھی ۔


مہاراشٹر میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد پہلے سے بھلے ہی کم ہوئی ہو ، لیکن یہ اب بھی کافی زیادہ ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 572 لوگوں کو موت کی نیند سلادیا ۔ یہ تعداد ہفتہ کو ہوئی 864 اموات کے مقابلہ میں کم رہی ۔ اتوار کو کل 60 ہزار 226 مریض شفایاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ۔


ہفتہ کو شفایابی کی تعداد 82 ہزار 266 رہی تھی ، جس میں اتوار کو 22 ہزار 40 کی کمی آئی ۔ اس وقت ریاست میں کورونا کے کل ایکٹو معاملات کی تعداد چھ لاکھ 15 ہزار 783 ہے ۔ کورونا سے ٹھیک ہوکر 44 لاکھ سات ہزار 818 لوگ ڈسچارج ہوچکے ہیں جبکہ پورے مہاراشٹر میں 75 ہزار 849 افراد کی کورونا کی وجہ سے اب تک موت ہوچکی ہے ۔


ممبئی میں کیس ہوئے کم ، لاتور بنا مصیبت

ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی گزشتہ دو مہینے سے کورونا کی وجہ بے تحال تھی ۔ حالانکہ یہاں بھی گزشتہ دو دنوں میں کورونا کی تعداد کم ہوتی نظر آرہی ہے ۔ ہفتہ کو ممبئی میں 2678 نئے معاملات سامنے آئے جبکہ اتوار کو 2000 کے اندر ہی یہ تعداد رہی ۔

اس وقت مہاراشٹر سرکار کیلئے ممبئی سے زیادہ لاتور چیلنج بنا ہوا ہے ، جہاں کورونا کی تعداد اچانک سے بڑھنے کے بعد 8 مئی سے چھ دن کا لاک ڈاون لگایا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 09, 2021 11:21 PM IST