ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاون کی الٹی گنتی شروع ، جلد ہی کیا جاسکتا ہے اعلان

اسلم شیخ نے کہا کہ ہم پابندیاں سخت کرتے رہے ، مگر حالات قابو میں نہیں آسکے ۔ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے آخر کار یہ فیصلہ لینا پڑا ۔ اسلم شیخ نے کہا کہ گائیڈ لائنس تیار کی جاری ہے جو جلد ہی آپ کو دیدی جائیں گی ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاون کی الٹی گنتی شروع ، جلد ہی کیا جاسکتا ہے اعلان
مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاون کی الٹی گنتی شروع ، جلد ہی کیا جاسکتا ہے اعلان

ممبئی : ریاست میں جلد ہی مکمل لاک ڈاون نافذ کیا جا سکتا ہے ۔ اس بات کی اطلاع ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران دی ۔ اسلم شیخ نے کہا کہ ریاست میں ہم نے سخت قوانین کا نفاذ کیا ، مگر اس کے باوجود کورونا کے معاملوں میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے ۔ آکسیجن کی کمی نظر آرہی ہے ، اسپتالوں میں بیڈ دستیاب نہیں ہیں ۔ آج کابینہ کی میٹنگ میں کافی بحث و مباحثہ کے بعد جلد ہی مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا ۔


اسلم شیخ نے کہا کہ ہم پابندیاں سخت کرتے رہے ، مگر حالات قابو میں نہیں آسکے ۔ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے آخر کار یہ فیصلہ لینا پڑا ۔ اسلم شیخ نے کہا کہ گائیڈ لائنس تیار کی جاری ہے جو جلد ہی آپ کو دیدی جائیں گی ۔ ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے مدنظر اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ، وینٹی لیٹر اور بستروں کی کمی جیسے مسائل پر آج کابینہ کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا ، جس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں ۔


لاک ڈاؤن انتہائی سختی والا نافذ کیا جائے ، ایسا سبھی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ سخت قوانین نافذ کئے جانے کے باوجود سڑکوں پر گاڑیاں نظر آرہی ہیں اور انہیں تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم سبھی نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ  فوری لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی اور متبادل نہیں ہے ۔ لہٰذا وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے جلد ہی اس سلسلہ میں کوئی اعلان کرسکتے ہیں ۔


لاک ڈاون دلچسپی کا موضوع نہیں ہے ۔ لوگوں کو اسپتالوں میں بستر، آکسیجن مل نہیں رہے ہیں ۔ آکسیجن کی پیداوار سے زیادہ اس کے استعمال کی ضرورت پڑ رہی ہے ، جس کے سبب حالات بہت سنگین نوعیت کے ہوگئے ہیں اور لوگ بغیر علاج کے مر رہے ہیں ۔ لہٰذا اس زنجیر کو توڑنے کی ضرورت ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 20, 2021 10:36 PM IST