ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر نے 6 ریاستوں سے کی اپنے 3.5 لاکھ مہاجر مزدوروں کو واپس لے جانے کی اپیل ، کہا : ریاستوں کی سرحد تک ہم چھوڑیں گے

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے یہ معاملہ مرکزی حکومت اور ریاست کا دورہ کرنے پہنچی مرکزی ٹیم کے سامنے بھی اٹھایا ہے ۔ لیکن دونوں ہی طرف سے فی الحال کوئی جواب نہیں ملا ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر نے 6 ریاستوں سے کی اپنے 3.5 لاکھ مہاجر مزدوروں کو واپس لے جانے کی اپیل ، کہا : ریاستوں کی سرحد تک ہم چھوڑیں گے
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے یہ معاملہ مرکزی حکومت اور ریاست کا دورہ کرنے پہنچی مرکزی ٹیم کے سامنے بھی اٹھایا ہے ۔ لیکن دونوں ہی طرف سے فی الحال کوئی جواب نہیں ملا ہے ۔

لاک ڈاون کے دوران نانڈیڑ میں تاریخی گرودوارہ حضور صاحب میں پھنسے 100 سکھ عقیدتمندوں کے پہلے جتھہ کے پنجاب ، ہریانہ اور نئی دہلی واپس پہنچنے کے بعد مہاراشٹر کے چیف سکریٹری اجے مہتا نے دیگر ریاستوں کے سربراہوں سے اپنی ریاست کے لوگوں کو واپس لے جانے کی اپیل کی ہے ۔ مہاراشٹر میں فی الحال اترپردیش ، بہار ، راجستھان ، مدھیہ پردیش ، گجرات اور چھتیس گڑھ کے ساڑھے تین لاکھ مہاجر مزدور پھنسے ہوئے ہیں ۔ مہتا نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت دوسری ریاستوں کے لوگوں کو ان کی ریاست کی سرحد تک چھوڑنے کیلئے تیار ہے ۔


ہفتہ کو ہریانہ اور ہماچل پدیش کی حکومتوں نے کشمیری مزدوروں اور اترپردیش کے لوگوں کو اپنی ریاستوں میں واپس بھیجا ہے ۔ پنجاب ، ہریانہ اور دہلی کے کل 3800 عقیدت مند لاک ڈاون اعلان ہونے سے ایک دن پہلے 23 مارچ کو ناندیڑ آئے تھے اور پھر وہیں پھنس گئے ۔


رپورٹس کے مطابق مہتا نے دیگر ریاستوں کے اپنے ہم منصب سے کہا ہے کہ اگر وہ راضی ہوجاتے ہیں تو مہاراشٹر حکومت مہاجر مزدوروں کو اپنی ریاست سے ان کی ریاستوں کی سرحد تک چھوڑے گی ۔ ویسے جہاں مہاراشٹر کے مزدور پھنسے ہیں ، انہیں بھی دیگر ریاستوں کی حکومتیں مہاراشٹر کی سرحد تک چھوڑیں ۔


ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک سینئر افسر نے کہا کہ اجے مہتا نے یہ معاملہ مرکزی کابینہ سکریٹری کی میٹنگ میں اٹھایا ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے یہ معاملہ مرکزی حکومت اور ریاست کا دورہ کرنے پہنچی مرکزی ٹیم کے سامنے بھی اٹھایا ہے ۔ لیکن دونوں ہی طرف سے فی الحال کوئی جواب نہیں ملا ہے ۔ بتادیں کہ 15 اپریل کو تقریبا 1500 مہاجر مزدور ممبئی کے باندرہ اسٹیشن پر جمع ہوگئے تھے ۔ مزدوروں کو یہ اطلاع ملی تھی  کہ اس دن ان کیلئے طویل دوری والی ٹرین شروع کردی جائیں گی ۔
First published: Apr 26, 2020 11:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading