ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

رمضان المبارک میں افطار اور تراویح کی نماز کو لے کر مہاراشٹر حکومت نے جاری کی یہ نئی ہدایات

ریاست میں کووڈ 19 بیماری کے پھیلاو کو روکنے کے لیے 3 مئی تک لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران تمام عبادت گاہوں میں عبادت کرنے پر پابندی عائد ہے ۔

  • Share this:
رمضان المبارک میں افطار اور تراویح کی نماز کو لے کر مہاراشٹر حکومت نے جاری کی یہ نئی ہدایات
رمضان المبارک میں افطار اور تراویح کی نماز کو لے کر مہاراشٹر حکومت نے جاری کی یہ نئی ہدایات

ممبئی : آئندہ ہفتہ سے شروع ہو رہے رمضان المبارک کے موقع پر اپنی نمازیں ، افطار اور تراویح کی نمازیں و دیگر عبادات اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کریں اور کوویڈ 19 بیماری کے پھیلاو کو روکنے کے لیے جو احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں اور حکومت کی جانب سے جو احکامات دیے جا رہے ہیں ، ان پر سختی سے عمل کریں ۔ اس طرح کی ہدایات ( ایڈوائزری)  ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔


ریاست میں کووڈ 19 بیماری کے پھیلاو کو روکنے کے لیے 3 مئی تک لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران تمام عبادت گاہوں میں عبادت کرنے پر پابندی عائد ہے ۔ اسی لیے رمضان المبارک کے دوران بھی ان احکامات کی پابندی کی جائے اور مسجدوں میں نمازیں ، افطار اور تراویح نہ پڑھیں ۔ بلکہ انفرادی طور پر اپنے اپنے گھروں میں ان عبادات کا اہتمام کریں ۔ اس طرح کے احکامات مرکزی حکومت کی اقلیتی امور وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں ۔ اسی کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے بھی ان احکامات پر عمل آوری کے لیے عوام کے لیے ہدایتیں جاری کی گئیں ہیں۔


رمضان المبارک کے دوران ان ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے اور اجتماعی افطار، نماز ، کسی بھی طرح کے دینی اور مذہبی پروگرام ، کھلے میدان میں ایک جگہ جمع ہو کر نماز پڑھنے یا افطار کرنے سے بچیں اور آئندہ احکامات تک ان ہدایتوں پر سختی سے عمل کریں۔  اس ضمن میں ریاست کے تمام کمشنرس ، کلکٹرس اور اعلیٰ پولس عہدیداروں کو ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں علما ، مذہبی رہنما ، سیاسی لیڈر ، سوشل ورکرس وغیرہ کے ذریعہ مسلمانوں سے اس بات کی اپیل کریں اور ان احکامات سے انہیں واقف کرائیں ۔

First published: Apr 19, 2020 07:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading