ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کورونا بے قابو ، ایک دن میں 15 ہزار سے زیادہ معاملات ، ممبئی میں بھی ریکارڈ کیسز

Coronavirus Cases in Maharashtra: مہاراشٹر میں کورونا کے 15 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ ممبئی میں بھی ریکارڈ سطح پر معاملات سامنے آئے ہیں ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں کورونا بے قابو ، ایک دن میں 15 ہزار سے زیادہ معاملات ، ممبئی میں بھی ریکارڈ کیسز
مہاراشٹر میں کورونا بے قابو ، ایک دن میں 15 ہزار سے زیادہ معاملات ، ممبئی میں بھی ریکارڈ کیسز ۔ علامتی تصویر ۔ اے پی ۔

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا بحران تیزی سے بڑھتا ہی جارہی ہے ۔ ٹیکہ کاری کے دوران کورونا کی رفتار نے سرکار کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے ۔ ہر دن ریکارڈ سطح پر نئے اعداد و شمار سامنے آرہے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15817 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اس دوران 56 مریضوں کی موت بھی ہوگئی ۔


وہیں ممبئی میں ایک مہینے کے بعد 1600 سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1646 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں ۔ بتادیں کہ 10 مارچ کو ممبئی میں روزانہ آنے والے کورونا معاملات نے 1500 کے ہندسہ کو پار کیا تھا ۔ اس دن 1539 نئے معاملات سامنے آئے تھے جبکہ جمعرات کو تھوڑی گراوٹ کے ساتھ 1508 معاملات سامنے آئے ۔ ایک مرتبہ پھر نئے کیسیز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔


بتادیں کہ  مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو میں روزانہ کورونا وائرس کے متاثرین میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں ان ریاستوں کا مجموعی تناسب85.6 فیصد ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 23285 نئے مریض درج ہوئے۔ ملک میں آج کورونا وائرس کے زیر علاج (کیس لوڈ) مریض 197237 ہیں اور فی الحال ان کی تعداد ملک میں مجموعی متاثرین کا 1.74 فیصد ہے۔


مرکزی حکومت کورونا وائرس کے متاثرین بڑھنے والی ریاستوں / مرکزی کے زیر انتظام خطوں میں کنٹرول اور انتظامی صورتحال پر قریب سے نظر رکھی ہوئی ہے اور ان ریاستوں میں کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے، اس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور عوامی صحت کی تدابیر بھی اختیار کی جارہی ہیں۔ حال ہی میں مہاراشٹر اور پنجاب میں مرکزی حکومت نے اعلی سطح کی ٹیمیں بھیجی ہیں۔

اس سے قبل مرکزی حکومت نے اسی طرح کی اعلی سطحی ٹیمیں کیرالہ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش، گجرات، کرناٹک، تمل ناڈو، مغربی بنگال، جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کنٹرول اور اس کے اضافے پر قابو پانے کے لئے بھیجی تھیں۔ مرکزی ٹیموں کی رپورٹوں کو ریاستی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے ۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 12, 2021 11:56 PM IST