گجرات اسمبلی انتخابات : سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی جاری

وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی کے لئے وقار کی جنگ بنے گجرات اسمبلی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی کے درمیان آج صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔

  • Share this:
    گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی کے لئے وقار کی جنگ بنے گجرات اسمبلی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی کے درمیان آج صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔ چیف الیکشن افسر بی بی سوین نے بتایا کہ ریاست بھر میں ووٹوں کی گنتی کے کل 37 مراکز بنائے گئے ہیں جن میں سے احمد آباد میں تین، آنند اور سورت میں دو اور باقی 30 اضلاع میں ایک ایک مرکز قائم کیا گیا۔
    ابتدائی رجحان صبح نو بجے سے ملنے لگے ہیں۔ تمام نتائج دوپہر تک آ جانے کی توقع ہے۔ ریاست میں 9 دسمبر کو پہلے مرحلے میں جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے 19 اضلاع کی 89 سیٹوں اور 14 دسمبر کو دوسرے اور آخری مرحلے میں شمالی اور وسطی گجرات کے 14 اضلاع کی 93 سیٹوں پر پولنگ ہوئی ۔ دوسرے مرحلے کی چھ بوتھوں پر اتوار کو دوبارہ ووٹ ڈالاگیا۔
    تمام 182 اسمبلی سیٹوں کے لئے پہلے پوسٹل بیلٹ کے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی ہے جبکہ اس کے بعد ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔ ہر علاقہ کے لئے اس بار سپروائزر کے علاوہ مائیکرو مشاہدین کی بھی تقرری ہوئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی ختم ہونے پر تمام حلقوں کے ایک بوتھ کے وی وی پی اے ٹی پرچی کی بھی پائلٹ پروجیکٹ کے تحت گنتی ہوگی اور ان کو ملایا جائے گا۔ سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس سمیت کل 20 ہزار سکیورٹی اہلکار ووٹوں کی گنتی کے دوران تمام مراکز پر تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ ووٹوں کی گنتی میں 20 ہزار اہلکار تعینات رہیں گے۔
    بی جے پی نے تمام 182 سیٹوں پر جبکہ کانگریس نے 178، بی ایس پی نے 139، جے ڈی یو نے 28، شیو سینا نے 42، عام آدمی پارٹی نے 29 اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے 58 سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں۔ اس بار 68.41 فیصد پولنگ ہوئی ہے جبکہ پچھلی بار یہ اوسط ریکارڈ 71.32 فیصد تھا۔ بی جے پی کو 2012 کے انتخابات میں 115، کانگریس کو 61، بعد میں بی جے پی میں ضم ہونے والی گجرات پریورتن پارٹی اور این سی پی کو دو - دو اور جے ڈی یو اور آزاد امیدواروں کو ایک ایک سیٹیں ملی تھیں۔ اکثریت کے لئے 92 نشستیں ضروری ہیں۔ اس بار سب سے زیادہ 34 امیدواروں والی سیٹ مهسانا ہے جبکہ سب سے کم دو امیدوار والی سیٹ جھالود ہے۔
    First published: