Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

    شرمناک: ایمبولینس نے کورونا مریض سے 7 کلومیٹر کے لئے وصول کئے 8 ہزار روپئے، معاملہ درج

    اس معاملہ میں مریض نے اب ضلع مجسٹریٹ سے شکایت کی ہے۔ مریض کی شکایت پر ایمبولینس مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    • Share this:
    شرمناک: ایمبولینس نے کورونا مریض سے 7 کلومیٹر کے لئے وصول کئے 8 ہزار روپئے، معاملہ درج
    علامتی تصویر

    پنے۔ مہاراشٹر (Maharashtra) میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کی صورت حال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ اسپتالوں میں بیڈ بھی کم پڑنے لگے ہیں۔ کورونا وبا کے اس بحران کی گھڑی میں بھی کچھ لوگ مریضوں کو لوٹنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ پنے میں سامنے آیا ہے جہاں پر ایک ایمبولینس (Ambulance) نے کورونا کے مریض کو محض سات کلومیٹر لے جانے کے لئے آٹھ ہزار روپئے لے لئے۔ اس معاملہ میں اب ایمبولنس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔


    اطلاعات کے مطابق، پنے کے ببوےباڑی میں ایک کورونا مریض نے اسپتال پہنچنے کے لئے ایمبولینس بلائی تھی۔ مریض سے ایمبولینس نے ببوےباڑی سے دیناناتھ اسپتال جانے کے لئے آٹھ ہزار روپئے لئے جبکہ مریض کے گھر سے اسپتال کی دوری محض سات کلومیٹر ہے۔ اس معاملہ میں مریض نے اب ضلع مجسٹریٹ سے شکایت کی ہے۔ مریض کی شکایت پر ایمبولینس مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔


    جانچ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایمبولینس سیوا، سنجیونی ایمبولنس سروس کے نام سے چلائی جا رہی تھی جبکہ اس کا لائسنس موبائل کلینک کے نام پر تھا۔ موٹر وہیکل انسپکٹر کی طرف سے بھی مقامی پولیس اسٹیشن میں ایمبولنس کے مالک کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔


    کورونا وائرس سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7،862 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2،38،461 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 226 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 9،893 ہوگئی ہے۔ وہیں اس ریاست میں 1،32،625 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
    Published by: Nadeem Ahmad
    First published: Jul 11, 2020 11:38 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading