ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا کا فرضی نگیٹو سر ٹیفکیٹ کا پردہ فاش، 1 ہزار روپئے کرتا تھا وصول، ملزم گرفتار

مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں ایک ہزار روپے میں کورونا کا فرضی سر ٹیفیکٹ دینے کے الزام میں پولیس نے ایک لیب ٹیکنیشین کو گرفتار کیا ہے۔

  • Share this:
کورونا کا فرضی نگیٹو سر ٹیفکیٹ کا پردہ فاش، 1 ہزار روپئے کرتا تھا وصول، ملزم گرفتار
مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں ایک ہزار روپے میں کورونا کا فرضی سر ٹیفیکٹ دینے کے الزام میں پولیس نے ایک لیب ٹیکنیشین کو گرفتار کیا ہے۔

مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں ایک ہزار روپے میں کورونا کا فرضی سر ٹیفیکٹ دینے کے الزام میں پولیس نے ایک لیب ٹیکنیشین کو گرفتار کیا ہے۔ نیانگر پولیس اسٹیشن کے حوالے سے ایک افسر نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج چھ مریضوں کو فرضی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے الزام میں ایک پرائیویٹ لیب میں کام کرنے والے ٹیکنیشین کرشنا سروج 26 کوگرفتار کیا گیا ہے۔کاشی میرا کرائم برانچ یونٹ ایک کے انسپکٹر اویراج کر ہڑے نے بتایا کہ ملزم فرضی سرٹیفکیٹ تیار کرنے کے لئے ایک ہزار روپے وصول کرتا تھا۔


افسر نے بتایا کہ چھ مریضوں کے نام اور آدھار کارڈ ملزم کو بھیجے گئے تھے جس نے چار گھنٹے میں فرضی سرٹیفکیٹ جاری کردیئے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 465 اور تعزیرات ہند کی دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 61 ہزار 695 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔


محکمہ صحت کی جانب سے رات 8 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 695 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 349 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دوسری طرف صرف ممبئی میں ایک دن میں8.217 کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 49 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو 58.952 کورونا کے نئے مریض سامنے آئے تھےاور 278 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ وہیں منگل کو 60.212 اورپیر کو 51.751 مریض اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ 63.294 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ ریاست میں اب تک 36.39.855 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 59.153 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ کووڈ 19 میں تیزی سے اضافہ اور تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت نے 15 دن کے لئے کر فیو نافذ کر دیا۔ یہ پابندی یکم مئی کی صبح 7 بجے تک 7رہے گا۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 16, 2021 06:25 PM IST