ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

میرے خلاف الزامات بے بنیاد، ہتک عزت کا مقدمہ کروں گا دائر: اظہرالدین

اورنگ آباد کے سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں دانش ٹورس اینڈ ٹراویلس کے مالک نے سابق کپتان رکن پارلیمنٹ محمد اظہرالدین کے خلاف بیس لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ وہیں اس پر اظہر ادلین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ میں جلد ہی اپنے وکیل سے صلاح و مشورہ کرکے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا۔

  • Share this:

ٹریول ایجنسی کے مالک کے مطابق اظہر الدین نے بیرون ملک سفر کے لئے ٹکٹ بک کروائے تھے لیکن اب تک رقم نہیں دی۔جس کی وجہ سے ٹراویلس کے مالک نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ اظہر الدین کے ساتھ ساتھ دو افراد پر تعزیرات ہند کی دفعہ ۔ چارسو بیس۔ چار سو چھ۔ چوتیس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین سمیت تین لوگوں کے خلاف 20.96 لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ کے معاملہ میں مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اظہر الدین کے خلاف یہ معاملہ دانش ٹور اینڈ ٹریولز ایجنسی کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایجنسی کے مالک اور اورنگ آباد کے لیبر کالونی رہائشی محمد شہاب محمد یعقوب (49) نے بدھ کی شب یہ شکایت درج کرائی۔

پولیس کے مطابق اورنگ آباد رہائشی اور اظہر الدین کے پرائیویٹ سکریٹری ماجد خان نے نومبر 2019 میں دانش ٹور اینڈ ٹریولز ایجنسی سے کیرالہ رہائشی سدیش اوككل اور آندھرا پردیش رہائشی محمد اظہر الدین کے لئے ممبئی سے دبئی ہوتے ہوئے پیرس اور ممبئی سے پیرس ہوتے ہوئے دبئی کا ٹکٹ بک کرایا تھا۔

شکایت میں بتایا گیا ہے کہ اس کے لئے ماجد خان نے چیک جاری کیا تھا۔ شہاب نے جب ماجد سے کرایہ کی ادائیگی کرنے کو کہا تو انہوں نے بار بار ٹالنے کی کوشش کی۔

پولیس نے شہاب کی شکایت کے بعد تین افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
First published: Jan 23, 2020 10:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading