Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

    کھیت میں تعمیر گھر میں سو رہا تھا کنبہ، دوسرے گھر سے آیا شخص تو سب کو ایسی حالت میں پایا کہ رہ گیا حواس باختہ

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ لوڈتا اچالاوتا گاؤں میں یہ کنبہ ایک کھیت میں تعمیرمکان میں رہتا تھا۔ گذشتہ شب کیول رام (37) کسی اوردوسرے گھر میں چلا گیا جبکہ بقیہ 11 افراد اسی گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ صبح اٹھ کر وہ آیا تو ایسا منظر دیکھ کر حواس باختہ رہ گیا۔

    • UNI
    • Last Updated: Aug 09, 2020 08:36 PM IST
    • Share this:
    کھیت میں تعمیر گھر میں سو رہا تھا کنبہ، دوسرے گھر سے آیا شخص تو سب کو ایسی حالت میں پایا کہ رہ گیا حواس باختہ
    علامتی تصویر

    جودھ پور: راجستھان میں ضلع جودھ پور کے دیچو تھانہ علاقے میں ایک کھت میں تعمیر مکان میں پاکستان سے ہجرت کر کے آئے ایک ہی کنبے کے 11 لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔وہیں اطلاع ملتے ہی جائے واقعہ پر اعلی افسران پہنچ گئے ہیں۔ معاملہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لوڈتا اچالاوتا گاؤں میں یہ کنبہ ایک کھیت میں تعمیرمکان میں رہتا تھا۔ گذشتہ شب کیول رام (37) کسی اوردوسرے گھر میں چلا گیا جبکہ بقیہ 11 افراد اسی گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ صبح اٹھ کر وہ آیا تو سبھی مردہ پائے گئے ۔ اس پر اس نے آس پاس کے لوگوں کو بلایا۔

    اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس کیول رام سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بدھارام (75) ، بدھارام کی اہلیہ انترا دیوی (70) ، بدھارام کی بیٹیاں لکشمی (40) ، پیا (25) ، سمن (22) ، بیٹا روی (35) ، کیول رام کی بیٹی دیا (5) ، بیٹا دانش (10) ، دیال (11) ، اور سورجا رام کی بیٹیاں تین (17) اور مکادش (16) شامل ہیں۔

    پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل نے بتایا کہ اگرچہ ان کی موت کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے کیونکہ ان کے جسم پر کسی قسم کی چوٹ یا دیگر نشانات نہیں پائے گئے ہیں ، لیکن جھونپڑی میں کیمیکل کی بو آرہی ہے۔ اس لئے اندازہ ہے کہ انہوں نے رات کے وقت زہریلی شئے کھا کر خودکشی کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس کنبے میں کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ صرف زندہ بچے کیول رام سے تفتیش کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔


    مقامی لوگوں کے مطابق سبھی لوگ اچلاوتا گاوں میں کھیتی کا کام کرتے تھے ۔ وہیں دیچو تھانہ انچارج ہنومانارام جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔

    Published by: Sana Naeem
    First published: Aug 09, 2020 08:36 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading